۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
TV9 بھارت ورش کی سید مقاومت حسن نصر اللہ کی شان میں گستاخی

حوزہ/اس چینل کی یہ حرکت کم علمی کی علامت ہے، اور اسطرح کے اعلان سے یہ محسوس ہورہا ہے کہ اسرائیل کی ایما پر اس خبر کو نشر کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے TV9بھارت ورش چینل کی ایک نیوز سوشل میڈیا کے ذرائع ابلاغ پر بہت تیزی سے وائرل ہے، جس میں سید مقاومت سید حسن نصر الله کو داعشی دہشت گر ابوبکر بغدادی کے مشابہ بتایا گیا ہے۔ اس مذموم حرکت پر شوشل میڈیا و دیگر پلیٹ فارم پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 

ایڈیٹر روزنامہ صداۓ حسینی حیدر آباد سید جعفر حسین نے کہا کہ ان کو یہ نہیں پتہ کہ بغدادی ایک دہشت گرد تنظیم کا سربراہ تھا، اور سید حسن نصرالله ایک جمہوری پارٹی حزب اللہ کے جنرل سکریٹری ہیں، حزب اللہ کے 14 ارکان بحیثیت ایم، پی، لبنانی پارلیمنٹ میں موجود ہیں، اس چینل کی یہ حرکت کم علمی کی علامت ہے، اور اسطرح کے اعلان سے یہ محسوس ہورہا ہے کہ اسرائیل کی ایما پر اس خبر کو نشر کیا گیا ہے۔

ٹویٹر یوزرس نے بھی TV9 بھارت ورش کی اس گستاخی پر شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی، اور #BoycottTV9Bharatvarsh و #NasrullahAntiTerrorism اور #ISupportHasanNasrullah ہشتیگ سے ٹرینڈ اور کثیر تعداد میں ٹوئیٹ کیا۔

سید تراب علی نقوی نے کہا:

 قائد تحریک مزاحمت کے خلاف کوئی بھی لفظ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زیادتی ہے۔ کبھی فراموش نہ کریں کہ اس شخص نے داعش(ISIS) کو تباہ کیا ہے۔

سبیک مرزا نے مذمت کرتے ہوئے کہا:

ہم اپنے رہنما کی کسی بھی طرح کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔

علی اصغر سید نصراللہ کے قول کو نقل کرتے ہوئے بیان کیا:

 اسرائیلی غزہ کی صورتحال کو بڑھا رہے ہیں اور فلسطینیوں کے پاس مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

سمیر روپانی نےتوئیت کیا کہ سید نصر اللہ کا یہ قول ذکر کیا تعلیم و تدریس کے لئے اسلامی ایسوسی ایشن نے قابل ذکر ترقی کی ہے اور عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

جو شخص انسانیت اور تعلیم کی بات کرتا ہو ایسے شخص کی شان میں گستاخی شرم آنا چاہئے اس طرح کے چینلوں کو۔


تبصرہ ارسال

You are replying to: .