حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف فرنچ صدر کے رویے اور توہین رسالت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی حوالے سے گذشتہ روز بنگلہ دیش میں بھی بڑا مظاہرہ کیا گیا۔
بنگلہ دیشی مظاہرین نے فرانسیسی مصنوعات کی بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے میکرون کے پتلوں کو نذر آتش کیا، پولیس کے مطابق چالیس ہزار سے زائد مظاہرین احتجاج میں شریک تھے۔ پولیس نے مظاہرین کو سفارت خانے کے قریب آنے سے روکنے کے لیے خارتار تار نصب کیے تھے۔
مظاہرہ اسلامی پارٹی اندلون بنگلہ دیش IAB کی دعوت پر کیا گیا جو ملک کی سب سے بڑی مسجد بیتالمکرم، سے شروع ہوا۔
مظاہرین فرنچ مصنوعات بائیکآت اور میکرون کی قیمت چکانی ہوگی کے نعرے لگا رہے تھے۔
مذکورہ پارٹی کے رھنما عطاءالرحمن کا مظاہرین سے خطاب میں کہنا تھا کہ میکرون واحد رھنما ہے جو شیطان کی پرستش کرتا ہے۔
انہوں نے بنگلہ دیش سے فرانس کے سفیر کے اخراج کا بھی مطالبہ کیا ، دیگر مقرر ناصر الدین کا کہنا تھا کہ فرانس مسلمانوں کا دشمن ہے اور انکے لیڈر حضرات بھی دشمنی کررہے ہیں۔