۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجۃ الاسلام شہزاد علی مطہری

حوزہ/ ہمارے علماء کو چاہئے کہ وہ ممبر و محراب سے دین و سیاست کے تعلق پر بھی گفتگو کریں۔ اکثر جوان اعتراض کرتے ہیں کہ دین و سیاست کا کیا تعلق اور علماء کا سیاست سے کیا کام ہے۔ علماء کو چاہئے کہ وہ اپنی مجالس و محافل میں اس موضوع پر گفتگو کرکے جوانوں کے شبہات دور کرنے کی کوشش کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام نشست سے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان سے تشریف لائے ہوئے گلگت کے سینیئر عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین آقای شہزاد علی مطہری نے کہا ہے کہ ہمارے علماء کو چاہئے کہ وہ ممبر و محراب سے دین و سیاست کے تعلق پر بھی گفتگو کریں۔ اکثر جوان اعتراض کرتے ہیں کہ دین و سیاست کا کیا تعلق اور علماء کا سیاست سے کیا کام ہے۔ علماء کو چاہئے کہ وہ اپنی مجالس و محافل میں اس موضوع پر گفتگو کرکے جوانوں کے شبہات دور کرنے کی کوشش کریں۔ امام خمینی رحمۃ اللہ اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای سمیت دیگر مراجع و بزرگان تشیع نے اس حوالے سے تفصیلی بحث کی ہے۔

متحدہ علماء فورم جی بی کی جانب سے منعقدہ نشست خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین آقای شہزاد علی مطہری کا مزید کہنا تھا کہ غیرنظریاتی اور غیرتنظیمی افراد کو مذہبی تنظیموں میں شامل کرنا انتخابات کے دوران ان کو ٹکٹ دینا تنظیم کی کمزوری ہے۔ متحدہ علماء فورم افراد کی تربیت کرے تاکہ مستقبل میں معاشرے کی ضرورت پوری ہوسکے۔ 

انہوں نے کہا کہ کسی بھی تنظیم کی کامیابی کیلئے چند نکات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ جن میں سے سب سے پہلا نکتہ تنظیم کی پالیسی بروقت مشخص و معلوم ہو تاکہ تنظیمی کارکن اسی کے مطابق اپنا کردار ادا کرسکیں۔ تنظیم کی مالی پوزیشن مضبوط کرنے کے لئے بھی کوشش کی جائے۔ انتخابات کے لئے امیدواروں کا انتخاب تنظیمی طریقہ کار کے مطابق ہو اور سسٹم کے مطابق تنظیمی فیصلے کئے جائیں۔ سیاسی کمپیئن کے دوران اخلاقی اقدار کا خیال رکھتے ہوئے مثبت انداز میں مہم چلائی جائے۔ انتخابات کیلئے پہلے سے ہی امیدواروں کی سیاسی دینی تربیت کی جائے تاکہ وہ عوامی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • IR 20:08 - 2021/04/07
    0 0
    ما شاء
  • IR 13:21 - 2021/04/08
    0 0
    بلکل صحیح