حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمة کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمة علامہ سید جواد نقوی کی صدارت میں اتوار 4 اپریل 2021 کو جامعہ عروۃ الوثقی لاہور میں منعقد ہو گا۔
اجلاس میں مدارس کے نصاب کی منظوری کے علاوہ آئندہ ہونے والے امتحانات کے بارے اہم فیصلہ جات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ سے الحاق کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔