۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حورة المهدی حیدرآباد

حوزہ/ ابنائے جامعۃ الامام امير المؤمنين (ع) نجفی ہاؤس کی جانب سے مورخہ ٦، ۷ اور ۸ جنوری ۲۰۲٣ کو شہر حیدر آباد میں منعقدہ پروگرام میں علماء حیدرآباد دکن و دینی مدارس نے  شرکت کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے تعریف و ستائش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد دکن/ابنائے جامعۃ الامام امير المؤمنين (ع) نجفی ہاؤس کی جانب سے مورخہ ٦، ۷ اور ۸ جنوری ۲۰۲٣ کو شہر حیدر آباد میں منعقدہ پروگرام میں علماء حیدرآباد دکن و دینی مدارس نے شرکت کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے تعریف و ستائش کی۔

اس موقع پر شہر کے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید نبی حسن نے کہا کہ" خدا کا شکر شہر حیدرآباد ایک بار پھر ایسے علمی پروگرام کا میزبان بنا، مستقبل میں اس پروگرام کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے، ہم بارگاہ احدیت میں تمام علماء کے ازدياد توفیقات کیلئے دست بہ دعا ہیں۔"

حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید حیدر آقا صدر کل ہند شیعہ مجلس و علماء و ذاکرین نے کہا کہ "الحمدللہ ایمان فاؤنڈیشن نجفی ہاؤس جو ایک موقر دینی ادارہ ہے، نے ایک بار پھر تمام علماء کو ایکدوسرے سے روشناس کرنے کا پروگرام ترتیب دیا، مقررین نے بہترین تقاریر پیش کیں، اور اسی پروگرام میں نجفی ہاؤس کے سابقہ متبحر علماء اور اساتید سے آشنا ہونے کا موقع ملا۔ خدا سب کو سلامت رکھے۔"

حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید حنان رضوی صاحب نے کہا کہ" ہم تہہ دل سے شکرگزار ہیں کہ شہر حیدرآباد میں جامعہ امام امیرالمومنین ع نجفی ہاؤس کی جانب سے طلاب و علماء کا جلسہ منقعد کیا گیا، ایسے عالم میں جب علماء کو قدم سے قدم ملانے کی سخت ضرورت ہے، یہ پروگرام ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔تقبل اللہ منا صالح الأعمال"

حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا شجیع مختار پریسڈنٹ یونائیٹڈ شیعہ اسکالرز آف حیدرآباد نے کہا کہ "فلولا نفر من كل فرقة منهم طائفة ليتفقهوا في الدين ولينذروا قومهم إذا رجعوا إليهم لعلهم يحذرون"

العلماء ورثة الانبياء

واقعی آخری زمانے میں نشر تعالیم اہل بیت ص اور دین کی تبلیغ ایک صبر آزما کام ہے، تین دن تک تقریبا دوسو علماء کی میزبانی کرنا نہایت دشوار کام ہے، جسے نجفی ہاؤس نے انجام دیا۔ کام دشوار ضرور ہے ناممکن نہیں لہذا ایسے پروگرام وکانفرس ہونا چاہئے کہ جس میں بلا کسی تفریق کے ھندوستان بھر سے علماء ایک مقام پر جمع ہوں اور حالات حاضرہ کے تناظر میں ایک دوسرے کے نظریات وخیالات سے مستفید ہوںسکیں تاکہ بہتر سے بہتر انداز میں تبلیغ و ترسیل کا کام ہو سکے خدا علماء اور منتظمین کی توفیقات میں اضافہ فرمائے، آمین

حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا مرزا امام علی بیگ عمار صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن نے کہا کہ مدرسہ امام امیرالمومنین (ع) کی خاصیت رہی ہے کہ طلاب ملک و بیرون ملک اپنی علمی استعداد کی بناء پر پہچانے جاتے ہیں، گزشتہ پروگرام میں یہ خصوصیت اپنے عروج پر نظر آئی، جہاں مشکل ترین موضوعات پر علماء و مقررین نے سیر حاصل گفتگو کی۔خدا سب کو سلامت رکھے۔ آمین

اس موقع پر اساتیذ و اراکین مدرسۃ الإمام الرضا عليہ السلام الدينية حيدرآباد نے کہا کہ "حوزۃ المہدی پرانی حویلی حیدرآباد میں جامعہ امیرالمومنین )ع) کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں جدید طرز تبلیغ اور نظم و ضبط دیکھ کر امام جعفر صادق (ع) کی ایک زرین حدیث مبارکہ یاد آگئی: العالم بزمانه لا تهجم علیه اللوابس۔اپنے زمانے سے آگاہ شخص پر شبہات کا حملہ نہیں ہوتا۔خدا علماء کی زحمات کو قبول فرمائے اور جزائے خیر عطا کرے۔آئندہ بھی اگر ہمارے شہر میں اس قسم کا علمی پروگرام مرتب کیا جائے تو تمام طلاب و علماء کا پیشگی استقبال ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .