۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
عمار

حوزہ/ ایرانی سفارت خانہ میں ممبر آف پارلیمنٹ آف ایران کی تشریف آوری پر جمہوری اسلامی ایران کے سفیر مہدی شاہرخی نے ایک کانفرنس منعقد کی جس میں شہر حیدرآباد کے علماء، خطباء ودیگر عہدیداران شامل تھے، ساتھ ہی اہل سنت علماء اور داؤدی بوہرہ جماعت کے علماء بھی اس کانفرنس میں شریک تھے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بتاریخ 22 نومبر 2022 کو ایرانی سفارت خانہ میں ممبر آف پارلیمنٹ آف ایران کی تشریف آوری پر جمہوری اسلامی ایران کے سفیر مہدی شاہرخی نے ایک کانفرنس منعقد کی جس میں شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف علماء، خطباء ودیگر عہدیداران شامل تھے، ساتھ ہی اہل سنت علماء اور داؤدی بوہرہ جماعت کے علماء بھی اس کانفرنس میں شریک تھے ۔

اس کانفرنس میں سرپرست اعلی مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن مولانا علی حیدر فرشتہ کی ہدایت پر صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن مولانا مرزا امام علی بیگ اور رکن مشاورتی کمیٹی حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ظفر یاب حیدر رضوی کے ساتھ ساتھ نائب صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن مولانا میر حسین علی رضوی و جوائنٹ سکریٹری مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن مولانا سید اسد حسین عابد اور رکن مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن حجۃ الاسلام و مولانا میر جواد علی عابدی حجۃالاسلام مولانا سید محمد علی رضوی حجۃ الاسلام مولانا سید محمد حسین عابدی ذاکر اہلبیت مولانا سید دلدار حسین عابدی ذاکر اہل بیت مولانا مرزا حسین خلجی موجود تھے ۔

اس کانفرنس کو صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن حجۃ الاسلام مولانا مرزا امام بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جو فسادات ایران میں انجام دئے جا رہے ہیں سب دشمنوں کی سازشوں کا نتیجہ ہیں اور دشمن یہ جان لے کے ہزار کوششوں کے باوجود بھی ایران کا بال بھی باکا نہیں کر سکتا اس لیے کہ:

فانوس بن کے جس کی حفاظت ہوا کرے

وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے

رہبر انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے کسی نے پوچھا کہ یہ جو مملکت ایران سے بڑے بڑے ملک ڈرتے ہیں آخر اس کی وجہ کیا ہے۔؟ تو آپ نے کہا کیونکہ ہم اللہ سے ڈرتے ہیں لہذا دشمن ہم سے لڑتا ہے ۔

ممبر آف پارلیمنٹ کی موجودگی میں مولانا عمار نے تقریر کرتے ہوئے اس بات کا تیقن دیا کہ ان شاءاللہ ایران جس حال میں بھی ہو مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ایران کے ساتھ ہر فیصلے میں شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

آخر میں صدر مجمع علماء و خطباء تمام شہنشین پر تشریف فرما مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای و مملکت جمہوری اسلامی ایران کے حق میں دعا فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .