۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا قمی 

حوزہ/ آغا سید ابراہیم رئیسی کی جیت مظلومین و مستضعفین جہاں کی فتح ہے اس سے دنیا بھر کے محکموم قوموں میں مسرت اور امیدیں پیدا ہوگئی ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے نومنتخب ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کیا ہے ۔

انہوں نے رئیسی کی جیت انقلاب اسلامی کی جیت قرار دیتے ہوئےکہا کہ کہ دشمن انقلاب اسلامی کے خلاف جتنی زیادہ سازشیں اور حربے و ہتھکنڈے آزمارہے ہیں انقلاب اسلامی اتنا ہی زیادہ طاقتور اور مستحکم ہوتا جارہا ہے۔ مزید کہا آغا سید ابراہیم رئیسی کی شاندار جیت استعماری طاقتوں کے ماتھے پر بدنما دھبہ ہے اس تاریخی جیت نے عالمی سامراجکے دانت کھٹے کردئے ۔

انہوں نے کہا کہ آغا سید ابراہیم رئیسی کی جیت مظلومین و مستضعفین جہاں کی فتح ہے اس سے دنیا بھر کے محکموم قوموں میں مسرت اور امیدیں پیدا ہوگئی ہیں ۔

مولانا نے کہا کہ ایرانی غیور قوم نے جس انداز سے انتخابات میں بھر پورشرکت کرکے اپنے عزیز رہنما کا انتخاب کیا وہ قابل تحسین ہے اس سے صاف ظاہر ہوگیا کہ ایران کے غیور عوام دشمن کی چالوں ،حربوں اور ہتھکنڈوں سے بکنے اور جھکنے والا قوم نہیں انہوں نے نومنتخب صدر،غیور عوام ،مراجع کرام بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت سید علی خامنہ ای کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی قیادت مستقبل میں دنیا بھر کے لئے ایک آئیڈیل ثابت ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .