۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ ہارنے والے کسی صدارتی امیدوار نے انتخابی دھاندلی کا الزام عائد نہیں کیا، جس سے امریکی اور اسلامی جمہوریت میں فرق صاف نظر آگیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدر اسلامی جمہوریہ ایران بننے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ایک بار پھر ممتاز عالم دین ، چیف جسٹس اور فقیہہ کا بھاری اکثریت سے کامیاب ہونا دلیل ہے کہ امام خمینی کی قیادت میں 42 سال پہلے آنے والے انقلاب اسلامی کا تسلسل برقرار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔ ہارنے والے کسی صدارتی امیدوار نے انتخابی دھاندلی کا الزام عائد نہیں کیا، جس سے امریکی اور اسلامی جمہوریت میں فرق صاف نظر آگیا ہے ۔ٹرمپ اور جوبائیڈن کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے جبکہ ایران کے صدارتی الیکشن میں ایسا نہیں ہوا ۔اس کا مطلب ہے کہ اسلامی جمہوری نظام مضبوط ہے ۔ ملکی آئین پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں علامہ سبطین سبزواری نے توقع ظاہر کی کہ نئے صدر، ولی امرالمسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی پالیسی کے مطابق ایرانی عوام کی خدمت کریں گے ۔خاص طور پر معیشت کی بحالی اور امریکہ کے ساتھ تعلقات میں عالم اسلام کے مفادات کا خاص خیال رکھیں گے۔ بیت المقدس کی آزادی، اور دنیا بھر کے مظلو م عوا م کی ایران سے وابستہ توقعات پوری ہوںگی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .