۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ اسی یونیورسٹی سے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی، آیت اللہ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ نجفی مرعشی، آیت اللہ بروجردی، آیت اللہ گلپائیگانی جیسے قابل مفسرین، محدثین، محققین اور مجتہدین پیدا ہوئے، اس لئے امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ امریکہ کو جیسے پہلے کئی مقامات پر ہزیمت اٹھانا پڑی ہے، ان شاءاللہ اس میں بھی ذلت و رسوائی امریکہ کا مقدر ٹھہرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے جامعة المصطفی العالمیہ پر امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں دہشتگردی پھیلانے والا امریکہ اسلام دشمنی کی انتہا کو پہنچ چکا ہے اور اسلامی قوتوں کے ہاتھوں مسلسل شکست کے بعد اب پاگل پن کے مرض کا شکار ہو چکا ہے۔بھلا کبھی تعلیم و تربیت کے مراکز یونیورسٹیاں بھی دہشتگردی پھیلاتی ہیں؟ ہم ان پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں اور علمی مراکز کے تحفظ کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن و حدیث کی تعلیم کو فروغ دینے کی ایک ہزار سالہ علمی تاریخ رکھنے والی المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کو دہشتگرد قرار دینا امریکہ کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے۔ اس یونیورسٹی میں 150 سے زائد ممالک کے طلبا و طالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں، اسی یونیورسٹی سے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی، آیت اللہ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ نجفی مرعشی، آیت اللہ بروجردی، آیت اللہ گلپائیگانی جیسے قابل مفسرین، محدثین، محققین اور مجتہدین پیدا ہوئے، اس لئے امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں۔

اور واضح کرتے ہیں کہ امریکہ کو جیسے پہلے کئی مقامات پر ہزیمت اٹھانا پڑی ہے، ان شاءاللہ اس میں بھی ذلت و رسوائی امریکہ کا مقدر ٹھہرے گی۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ جامعتہ المصطفیٰ العالمیہ پر امریکی پابندیوں کا مقصد تعصب اوراسلام دشمنی کے علاوہ کچھ نہیں ہے اوناانصافی پر مبنی ان پابندیوںکو ہم جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .