۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں جلسہ سیرت منعقد

حوزہ/ امیرالمومنین امام علی بن ابی طالب علیہ کی ولادت با سعادت کے موقع پر جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں جلسہ سیرت منعقد ہوا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو۔ امیرالمومنین امام علی بن ابی طالب علیہ کی ولادت با سعادت کے موقع پر جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں جلسہ سیرت منعقد ہوا۔

جلسہ کا آغاز مولوی علی رضا متعلم جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ مولوی محمد صادق متعلم جامعہ امامیہ نے نظامت کے فرائض ادا کئے۔

جامعہ امامیہ کے درجہ معلم (سادسہ) کے طلاب نے امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی فضائل، سیرت اور احادیث کی روشنی میں تقاریر کیں۔

واضح رہے کہ معصومین علیہم السلام کی ایام ولادت وشہادت پر جامعہ امامیہ میں جلسہ سیرت منعقد ہوتا ہے جسمیں منتخب طلاب اسی معصومؑ کے سلسلہ میں مطالعہ کرتے ہیں اور انکی سیرت اور احادیث کی روشنی میں تقریر کرتے ہیں۔ وہاں موجود اساتذہ کرام انکی اصلاح کرتے ہیں اور اہم نکات کی جانب متوجہ کرتے ہیں تاکہ طلاب میں معصومین علیہم السلام کی سیرت و احادیث کے مطالعہ اور تحقیق کا جذبہ پیدا ہو اور جامعہ امامیہ سے فارغ ہونے کے بعد مذہب و ملت کی بہتر سے بہتر خدمت کر سکیں۔

اس جلسہ سیرت میں مولانا سید منور حسین رضوی انچارج جامعہ امامیہ اور اساتذہ جامعہ امامیہ مولانا سید راحت حسین ، مولانا منظر علی عارفی ، مولانا سید علی ہاشم عابدی اور مولانا محمد عباس معروفی نے شرکت کی اور اصلاح کے ساتھ ساتھ طلاب کو اہم نکات کی جانب متوجہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .