۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
لبنانی رکن پارلیمنٹ

حوزہ/لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن علی عمار نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی دشمن اس فکر میں ہیں کہ وہ اپنی سفاکیت سے مزاحمتی عزم کو متزلزل کریں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی رکن پارلیمنٹ، علی عمار نے کل پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی دشمن اس فکر میں ہیں کہ وہ اپنی سفاکیت اور درندگی سے مزاحمتی عزم کو متزلزل اور سست کریں گے تو ہم انہیں کہتے ہیں کہ یہ ان کی بھول ہے اور دشمن شکست سے دو چار ہوں گے۔

انہوں نے ضاحیہ، جنوب اور بقاع کے عوامی صبر و استقامت پر انہیں سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضاحیہ اور جنوب و بقاع کے عوام نے حقیقت میں ہمیں صبر و استقلال کا درس دیا ہے۔

علی عمار نے بے گھر لبنانیوں کو پناہ دینے والے تمام لبنانیوں کی قدردانی بھی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .