اتوار 17 اگست 2025 - 17:00
اربعین حسینی؛ ولایت اور امام حسین(ع) سے عشق کا جلوہ ہے

حوزہ / حجت الاسلام جلیلیان نے کہا: اربعین حسینی کا عظیم اجتماع ایران اسلامی کی قدرت کو دنیا پر آشکار کرتا ہے جو ولایت اور امام حسین(ع) سے عشق کے جلوے کی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام جلیلیان نے موکب خادمان راه بهشت کے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اربعین حسینی کی زیارت روایات معصومین(ع) کی بنیاد پر مؤمن کی نشانیوں میں سے ہے۔ یہ شیعوں اور مسلمانوں کا عظیم اجتماع امام حسین(ع) کی عظمت اور امت اسلامی کی ولایت اور حسینی نظریات سے وابستگی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے شہید سپہبد صیاد شیرازی اور شہید شوشتری کی شجاعتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سپاہ اور فوج کی ہم آہنگی نے عملیات مرصاد میں منافقین کو شکست دی۔ منافقین کی شکست اور دفاع مقدس میں ملت کی کامیابی دشمن کے غلط اندازوں کے ساتھ ساتھ ولایتمداری اور ملت کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔

اربعین حسینی؛ ولایت اور امام حسین(ع) سے عشق کا جلوہ ہے

حجت الاسلام جلیلیان نے ۱۲ روزہ جنگ میں ایران کی امریکہ اور صہیونی حکومت پر کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ کامیابی ایران کی عظمت اور اقتدار کو دنیا پر ثابت کرتی ہے اور یہ کامیابی الطاف الٰہی، حضرت ولی عصر(عج) کی توجہات، رہبر معظم انقلاب کی قیادت، مسلح افواج کی جانفشانی اور عوامی حمایت کا ثمرہ ہے۔

انہوں نے اربعین واک کو امت اسلامی کی وحدت و انسجام کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا: یہ عظیم تحریک مقاومت کا پیغام اور انقلاب اسلامی کے نظریات پر ثابت قدمی کا اظہار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha