۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بزمِ فرزندانِ حسینی

حوزہ/ بانی انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینی (قدس سرہ) کے ایام وفات کے حوالے سے بزمِ فرزندانِ شہید حسینی کے زیر اہتمام 31 مئی 2024ء بروز جمعہ، مدرسہ حجتیہ قم المقدسہ میں جہادِ تبیین کے سلسلے کی چوتھی علمی نشست منعقد ہوئی، جس میں طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بانی انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینی (قدس سرہ) کے ایام وفات کے حوالے سے بزمِ فرزندانِ شہید حسینی کے زیر اہتمام 31 مئی 2024ء بروز جمعہ، مدرسہ حجتیہ قم المقدسہ میں جہادِ تبیین کے سلسلے کی چوتھی علمی نشست منعقد ہوئی، جس میں طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نشست میں مسئلہ روز کے عنوان سے حجت الاسلام ہادی ولایتی نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے مسئلے کا دینی اور فقہی بنیاد پر جائزہ لیا اور حکم اولی اور ثانوی کے تحت ان مصنوعات کی حرمت کے حوالے سے تفصیلی بحث کی۔

استاد حوزہ حجت الاسلام وسیم سبحانی نے امام خمینی (قدس سرہ) کے عرفانی مکتب میں اہل بیت اطہار (علیہم السلام) کے مقام اور ان کی عظمت کے حوالے سے انتہائی مدلل گفتگو کی۔

انہوں نے امام خمینی (قدس سره) کے عرفانی نظریات کو اہل بیت اطہار (علیہم السلام) کی احادیث کی شرح قرار دیتے ہوئے اس ضمن میں حضرت امام کی عرفانی کتب شرح دعائے سحر، چہل حدیث، حاشیہ مصباح الانس اور خاص طور پر مصباح الھدایہ کے مطالب سے استفادہ کرتے ہوئے نبوت، خلافت، امامت اور ولایت کے حوالے سے مستدل گفتگو کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .