حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آج روز مقام منٰی میں ایک عظیم عالمِ دین، خطیبِ اہلِ بیتؑ، اور خادمِ ملتِ جعفریہ، شہیدِ راہِ ولایت علامہ غلام محمد فخرالدینؒ ہم سے جدا ہوئے تھے؛ ان کی برسی کے موقع پر ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں وہ عظیم شخصیت جنہوں نے اپنی زندگی دینِ اسلام، عشقِ اہلِ بیتؑ، اور ملت کے حقوق کے تحفظ کے لیے وقف کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حج کے مبارک سفر کے دوران منیٰ میں پیش آنے والے المناک حادثے میں شہید ہو کر علامہ غلام محمد فخر الدین نے اپنی زندگی کا آخری لمحہ بھی اللہ کی راہ میں بسر کیا اور راہِ عشق و شہادت کو اپنی زندگی کا حاصل بنایا؛ ان کی شہادت، ملتِ تشیع کا ایک ناقابلِ فراموش سانحہ ہے، لیکن ساتھ ہی ان کا کردار، خطابت، اور اخلاص آج بھی ہمارے دلوں کو روشنی عطا کرتا ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ علامہ غلام محمد فخر الدینؒ کی برسی کے موقع پر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ پروردگار، شہید منیٰ علامہ غلام محمد فخرالدینؒ کے درجات بلند فرمائے، ان کے صدقے ملتِ اسلامیہ کو اتحاد، بصیرت اور استقامت نصیب فرما اور ہمیں ان کے مشن کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرما۔










آپ کا تبصرہ