جمعہ 6 جون 2025 - 11:54
امام خمینیؒ عقلانیت، توحید اور استقامت کا عملی نمونہ ہیں: خطیب نماز عید الاضحی تہران

حوزہ/ خطیب نماز عید الاضحیٰ حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن ابوترابی فرد نے کہا کہ امام خمینیؒ ایک ابراہیمی شخصیت تھے جنہوں نے عقلانیت، ایمان، قیام برائے خدا اور انقلابی سیاست کو اجتماعی اور سیاسی میدان میں عملی شکل دی۔ انہوں نے امام راحل کو موجودہ اسلامی طاقت اور مزاحمت کا محور قرار دیا جو آج بھی استکبار کے مقابل کھڑی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطیب نماز عید الاضحیٰ حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن ابوترابی فرد نے کہا کہ امام خمینیؒ ایک ابراہیمی شخصیت تھے جنہوں نے عقلانیت، ایمان، قیام برائے خدا اور انقلابی سیاست کو اجتماعی اور سیاسی میدان میں عملی شکل دی۔ انہوں نے امام راحل کو موجودہ اسلامی طاقت اور مزاحمت کا محور قرار دیا جو آج بھی استکبار کے مقابل کھڑی ہے۔

نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے حضرت ابراہیم خلیل‌ الرحمن علیہ السلام کے توحیدی مکتب میں پرورش پائی اور اسی بنیاد پر ایک جدید دینی جمہوری نظام کی تشکیل دی۔ امام کی قیادت میں ایرانی قوم کو وسیع فکری، سیاسی اور سماجی تبدیلیوں کا سامنا ہوا اور امت اسلامی کو ایک نئی ابھرتی ہوئی طاقت میں تبدیل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج غزہ اور فلسطین کی مزاحمت، امام خمینیؒ کے اسی فکر کی عملی جھلک ہے، جو ایک سال سے زائد عرصے سے استکبار کی مکمل حمایت یافتہ قوتوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔

حجت الاسلام ابوترابی فرد نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کو انسان سازی کا بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا میں اس لیے آئے ہیں تاکہ مقام تسلیم و بندگی پر فائز ہوں۔

انہوں نے امام خمینیؒ کی شخصیت کو عقیدہ، اخلاق اور عمل میں انسانیت کے لیے نمونہ قرار دیا اور کہا کہ امام خمینی توحیدی فکر، انبیائے الٰہی کی روش، اور استقامت کے ذریعے صہیونی و استکباری نظام کے خلاف قیام کی علامت بنے۔

انہوں نے عید قربان کو اتحادِ امت، بندگی اور ایثار کا دن قرار دیا جو انسان کو کمال کی اعلیٰ منازل کی طرف لے جاتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha