بدھ 9 ستمبر 2026 - 06:16
آغا عباس رضوی، ولایتِ فقیہ کے مخلص پیرو اور اصول پسند شخصیت تھے، حجت الاسلام احمد رضوی

حوزہ/ طلاب یولتر سکردو کے تحت مجمع طلاب سکردو قم کے دفتر میں مرحوم آغا سید عباس رضوی (رح) کی یاد میں مجلسِ ترحیم و تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا؛ جس میں علماء، طلاب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طلاب یولتر سکردو کے تحت مجمع طلاب سکردو قم کے دفتر میں مرحوم آغا سید عباس رضوی (رح) کی یاد میں مجلسِ ترحیم و تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا؛ جس میں علماء، طلاب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

قم المقدسہ میں آغا عباس رضوی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس:آغا عباس رضوی، ولایتِ فقیہ کے مخلص پیرو اور اصول پسند شخصیت تھے، حجت الاسلام احمد رضوی

مجلس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت شیخ بشارت امامی اور شیخ جواد صادقی نے حاصل کی۔

قم المقدسہ میں آغا عباس رضوی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس:آغا عباس رضوی، ولایتِ فقیہ کے مخلص پیرو اور اصول پسند شخصیت تھے، حجت الاسلام احمد رضوی

تعزیتی ریفرنس سے حجت الاسلام شیخ غلام محمد شاکری نے مرحوم آغا سید عباس کو «ابوذرِ بلتستان» اور «ابوذرِ زمان» کے القاب سے یاد کرتے ہوئے کہا کہ آغا اسلامی تحریک میں شمولیت کے بعد سے آخر تک اسی نہضت پر ثابت قدم رہے اور کبھی قیادت سے آگے نہیں بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کے جنازے میں بلتستان بھر سے عوام کی کثیر شرکت اس بات کی گواہی ہے کہ وہ پاکیزہ کردار کے مالک تھے۔ آغا سید عباس اولادِ رسول اور عوامی نمائندہ ہونے کے باوجود انتہائی سادہ زندگی گزارتے تھے۔

حجت الاسلام شیخ شاکری نے تمام محققین سے اپیل کی کہ وہ آغا سید عباس رضوی کی شخصیت، جدوجہد اور خدمات پر جامع تحقیق کریں۔

قم المقدسہ میں آغا عباس رضوی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس:آغا عباس رضوی، ولایتِ فقیہ کے مخلص پیرو اور اصول پسند شخصیت تھے، حجت الاسلام احمد رضوی

انہوں نے مرحوم کی روح کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آغا سید عباس نے ابوذرانہ زندگی گزاری اور ابوذرانہ انداز میں دنیا سے رخصت ہوئے۔

تعزیتی ریفرنس کے دوسرے خطیب حجت الاسلام سید احمد رضوی نے مرحوم آغا سید عباس کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی سادگی، تواضع، قناعت اور عزتِ نفس کا عملی نمونہ تھی۔ وہ ایک معمولی کمرے میں رہتے، اپنی ضروریات محدود رکھتے اور اپنی زمین میں خود کاشت کاری کرتے تھے۔

حجت الاسلام سید احمد رضوی نے کہا کہ آغا سید عباس ولایتِ فقیہ کے مخلص پیرو اور اصول پسند شخصیت تھے۔

انہوں نے 2015ء کے انتخابات کا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بعض افراد نے آغا کو انتخابات میں حصہ نہ لینے کا مشورہ دیا، مگر انہوں نے واضح کیا کہ اگر رہبرِ معظم کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کی ہدایت ہے تو وہ کامیابی یا ناکامی کی پروا کیے بغیر اس حکم پر عمل کریں گے۔ یہ واقعہ ان کی ولایتِ فقیہ سے گہری وابستگی اور عملی وفاداری کی واضح مثال ہے۔

قم المقدسہ میں آغا عباس رضوی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس:آغا عباس رضوی، ولایتِ فقیہ کے مخلص پیرو اور اصول پسند شخصیت تھے، حجت الاسلام احمد رضوی

انہوں نے مزید کہا کہ آغا سید عباس مالی دیانت اور خدمتِ خلق میں بھی ممتاز تھے۔ اسمبلی کی رکنیت کے دوران جب 25 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ مقرر ہوئی تو انہوں نے کہا کہ میرے ماہانہ اخراجات کے لیے 5 ہزار روپے کافی ہیں، جبکہ باقی 20 ہزار روپے علاقے کے فقراء اور مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ ان کی خطابت بھی سادگی اور بے تکلفی سے بھرپور تھی اور وہ ذکرِ اہل بیتؑ کے دوران خود بھی گریہ کرتے اور سامعین کو بھی متاثر کرتے تھے۔

مجلسِ ترحیم کے اختتام پر آیت اللہ سید حامد رضوی نے دعائیہ کلمات پیش کیے اور مرحوم کی مغفرت، بلندیِ درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا فرمائی۔

قم المقدسہ میں آغا عباس رضوی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس:آغا عباس رضوی، ولایتِ فقیہ کے مخلص پیرو اور اصول پسند شخصیت تھے، حجت الاسلام احمد رضوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha