بدھ 9 ستمبر 2026 - 03:12
امام جمعہ سکردو سے روپانی فاؤنڈیشن کے نونہال بچوں کی صمیمی ملاقات

حوزہ/ارلی لرننگ ماڈل اسکول(روپانی فاؤنڈیشن) سکردو کے بچوں نے اپنی ٹیچرز کے ہمراہ امامیہ مرکز بلتستان سکردو کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں بچوں نے مرکزی امامیہ جامع مسجد کی عالیشان عمارت اور امامیہ مرکز کی لائبریری کا ویزیٹ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ارلی لرننگ ماڈل اسکول(روپانی فاؤنڈیشن) سکردو کے بچوں نے اپنی ٹیچرز کے ہمراہ امامیہ مرکز بلتستان سکردو کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں بچوں نے مرکزی امامیہ جامع مسجد کی عالیشان عمارت اور امامیہ مرکز کی لائبریری کا ویزیٹ کیا۔

امام جمعہ سکردو سے روپانی فاؤنڈیشن کے نونہال بچوں کی صمیمی ملاقات

اس موقع پر بچوں کو مسجد اور لائبریری کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

مطالعاتی دورے کے دوران بچوں نے امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔

بچے نہایت بے تکلفی کے ساتھ علامہ شیخ حسن جعفری کے ہمراہ بیٹھے، جبکہ شیخ صاحب نے بچوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور تعلیم و تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے ارشاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسان کو بچپن ہی سے تعلیم حاصل کرنے کی طرف توجہ دینی چاہیے، کیونکہ کم عمری میں حاصل کی جانے والی تعلیم مستقبل کی بنیاد بنتی ہے۔ اگر بچے اسی عمر میں محنت، توجہ اور شوق کے ساتھ تعلیم حاصل کرنا شروع کریں تو یہی بنیاد آگے چل کر ان کی کامیابی کا ذریعہ بنتی ہے۔

امام جمعہ سکردو سے روپانی فاؤنڈیشن کے نونہال بچوں کی صمیمی ملاقات

انہوں نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس عمر میں تعلیم کے حصول میں سستی کی جائے، توجہ نہ دی جائے اور پڑھنے لکھنے سے غفلت برتی جائے تو انسان بڑے ہو کر کسی بڑے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرتا ہے۔ اس لیے بچپن کا وقت علم حاصل کرنے، اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

علامہ شیخ حسن جعفری نے اساتذہ سے خصوصی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کا مقصد صرف انہیں نصابی معلومات فراہم کرنا نہیں بلکہ ان کے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو دریافت کرکے انہیں اجاگر کرنا بھی ہے۔ بچوں کو سوال کرنے، اپنی رائے کا اظہار کرنے اور مختلف موضوعات پر گفتگو کا موقع دیا جائے تو ان کے اندر موجود بے شمار صلاحیتیں سامنے آسکتی ہیں۔

امام جمعہ سکردو سے روپانی فاؤنڈیشن کے نونہال بچوں کی صمیمی ملاقات

انہوں نے کہا کہ بچوں کی معصومانہ گفتگو اور سوالات میں بھی بڑی بڑی باتیں پوشیدہ ہوتی ہیں، اس لیے اساتذہ کو چاہیے کہ وہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ سوال کرنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کریں۔ اس طرح ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں مستقبل کے لیے بہتر انداز میں تیار کیا جاسکتا ہے۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اساتذہ کی تعلیمی و تربیتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بچوں کی علمی، اخلاقی اور دینی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

آخر میں ارلی لرننگ ماڈل سینٹر کی کوآرڈینیٹر ایڈمنسٹریشن محترمہ فاطمہ بہرام خان نے علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے مطالعاتی دورے کے دوران ان کی حوصلہ افزائی، رہنمائی اور قیمتی نصیحتیں ہمارے لیے نہایت اہم ہیں۔

امام جمعہ سکردو سے روپانی فاؤنڈیشن کے نونہال بچوں کی صمیمی ملاقات

انہوں نے کہا کہ ادارے کو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی تعاون اور سرپرستی کی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔

مطالعاتی دورے کے دوران بچوں نے امامیہ مرکز بلتستان کے علمی و دینی ماحول کا مشاہدہ کیا اور مرکزی جامع مسجد و لائبریری سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

اس مطالعاتی سرگرمی کو بچوں کی علمی و فکری تربیت اور ان میں دینی و تعلیمی شعور اجاگر کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha