بدھ 14 اکتوبر 2026 - 14:25
حرم امام حسینؑ کی جانب سے نائیجیریا میں مدرسہ ’’مدینۃ العلم‘‘ کی تعمیر کا آغاز

حوزہ/ عتبہ حسینیہ سے وابستہ مرکز اصحاب الکساء علیہم السلام نے نائیجیریا میں مدرسہ ’’مدینۃ العلم‘‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس منصوبے کا مقصد تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور افریقی معاشروں میں تعلیمی خدمات کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز اصحاب الکساء علیہم السلام کے سربراہ شیخ احمد الطرفی نے بتایا کہ عتبہ حسینیہ سے وابستہ مرکز اصحاب الکساء للارشاد الدولی نے نائیجیریا میں مدرسہ مدینۃ العلم کی تعمیر کا آغاز کیا ہے۔ یہ اقدام مرکز کے تعلیمی و تربیتی مشن کو جاری رکھنے اور افریقی معاشروں میں اپنی خدمات کو وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدرسہ مدینۃ العلم کا منصوبہ نائیجیریا میں مرکز کی تعلیمی سرگرمیوں کی توسیع کی جانب ایک نیا قدم ہے۔ اس سے طلبہ کے لیے تعلیم کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور ایسا تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی جو ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ہو۔

عتبہ حسینیہ اپنے مختلف مراکز اور اداروں کے ذریعے علم و دانش کے فروغ، معاشرتی خدمت کے منصوبوں کو مضبوط بنانے اور نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے عراق اور دیگر ممالک میں تعلیمی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha