پیر 7 ستمبر 2026 - 05:43
نوجوان نسل کی علمی و فکری تربیت اور دینی علوم سے ان کی وابستگی وقت کی اہم ضرورت ہے

حوزہ / جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام قرآن و حدیث کے 18 ویں سالانہ مقابلوں کی اختتامی تقریب کا جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔جس میں ملک کے مختلف مدارس سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور صدارتی خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے علمی و دینی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوان طلباء و طالبات کی علمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ شعبۂ پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: نوجوان نسل کی علمی و فکری تربیت اور دینی علوم سے ان کی وابستگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مدارس کے درمیان علمی روابط اور صحت مند علمی مسابقت کے فروغ سے طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں مدد مل سکتی ہے۔

نوجوان نسل کی علمی و فکری تربیت اور دینی علوم سے ان کی وابستگی وقت کی اہم ضرورت ہے

اختتامی تقریب کے موقع پر بین المدارس علمی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں نفیس انعامات اور اعزازات بھی تقسیم کیے گئے۔

مقررین نے طلباء کی علمی استعداد میں اضافے اور مدارس کے درمیان علمی و فکری روابط کو مضبوط بنانے کے لیے اس نوعیت کے مقابلوں کو اہم قرار دیا۔

نوجوان نسل کی علمی و فکری تربیت اور دینی علوم سے ان کی وابستگی وقت کی اہم ضرورت ہے

تقریب میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ شعبۂ پاکستان کے مسئول مولانا انیس الحسنین خان، بزرگ عالم دین علامہ ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ افتخار نقوی، شیخ شبیر حسن میثمی، علامہ شیخ اسحاق نجفی، علامہ انور نجفی سمیت دیگر علماء، فضلاء، اساتذہ کرام اور سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر طلباء و طالبات کی علمی صلاحیتوں، دینی مطالعے اور تحقیقی ذوق کو سراہا گیا، جبکہ منتظمین کی جانب سے بین المدارس علمی مقابلوں کے کامیاب انعقاد اور اختتامی تقریب کے انتظامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha