اتوار 29 نومبر 2026 - 19:50
علامہ شیخ انور علی نجفی سے حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی کی وفد کے ہمراہ ملاقات / مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال

حوزہ/ محسنِ ملت کے فرزند اور معروف عالمِ دین علامہ شیخ انور علی نجفی نے قم المقدس میں دفتر نمایندہ ولی فقیہ و رہبر شیعیان پاکستان، شعبہ قم کے مدیر حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں حالیہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد، انتظامی امور، علمی و دینی سرگرمیوں اور حوزہ علمیہ قم میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلاب کی تعلیمی و تربیتی ذمہ داریوں سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی نے علامہ شیخ انور علی نجفی کو قم المقدس آمد پر خوش آمدید کہا اور حالیہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

علامہ شیخ انور علی نجفی نے بھی کانفرنس میں شریک تمام شخصیات، علمائے کرام اور دیگر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا: تمام شخصیات اور علمائے کرام کی شرکت نے کانفرنس کی کامیابی، علمی وقار اور اہمیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

علامہ شیخ انور علی نجفی سے حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی کی وفد کے ہمراہ ملاقات / مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال

انہوں نے قم کے حوزہ علمیہ میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلاب سے خطاب کرتے ہوئے حصولِ علم کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا اور تاکید کی کہ طلاب بھرپور محنت، لگن اور سنجیدگی کے ساتھ دینی علوم میں مہارت حاصل کریں تاکہ مستقبل میں ملت کی علمی و دینی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہو سکیں۔

علامہ شیخ انور علی نجفی نے تدریس کے مقدس شعبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: علم حاصل کرنے کے بعد اس کی ترویج و اشاعت بھی ایک اہم دینی ذمہ داری ہے۔ طلاب کو چاہیے کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس جائیں اور وہاں کے دینی مدارس، حوزہ ہائے علمیہ اور تعلیمی مراکز میں اپنی علمی، تدریسی اور تربیتی خدمات انجام دیں۔

انہوں نے مزید کہا: حوزہ علمیہ سے علمی و دینی فیض حاصل کرنے والے علماء اور طلاب کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور استعداد کو ملت کی علمی و دینی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں اور پاکستان میں دینی تعلیم کے فروغ، نئی نسل کی تربیت اور علمی و فکری رہنمائی میں مؤثر کردار ادا کریں۔

علامہ شیخ انور علی نجفی سے حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی کی وفد کے ہمراہ ملاقات / مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال

علامہ شیخ انور علی نجفی سے حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی کی وفد کے ہمراہ ملاقات / مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha