حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الکوثر پاکستان کے مدیر شیخ انور علی نجفی نے ہفتہ ۷ آذر (۲۸ نومبر) کو ایک وفد کے ہمراہ مجتمعِ آموزش عالی قرآن و حدیث کا دورہ کیا اور اس ادارے کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔
اس موقع پر مجتمعِ آموزش عالی قرآن و حدیث کے سربراہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر رضائی اصفہانی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ادارے کی علمی، تعلیمی اور تحقیقی صلاحیتوں، مختلف تعلیمی مراحل میں جاری شعبہ جات و تخصصات، علمی مجلات کی سرگرمیوں اور مبلغین و فارغ التحصیل علماء کی تبلیغی صلاحیتوں کا تعارف کرایا گیا۔
اس دورے کے موقع پر شہید عارف ہال میں «پاکستان کی حوزوی ضروریات، جامعۃ الکوثر کی رپورٹ اور کتاب الکوثر فی تفسیر القرآن» کے عنوان سے ایک علمی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی طلباء، اساتذہ اور مجتمع کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نشست سے خطاب کرتے ہوئے شیخ انور علی نجفی نے پاکستان کے حوزہ ہائے علمیہ کی صورتِ حال اور علمی و تعلیمی ضروریات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے جامعۃ الکوثر کی علمی و تعلیمی سرگرمیوں اور اس کی مختلف صلاحیتوں کا تعارف کراتے ہوئے کتاب «الکوثر فی تفسیر القرآن» کی قرآنی مطالعات میں اہمیت اور علمی مقام کو بھی بیان کیا۔
انہوں نے پاکستان کے بڑے علمی و اسلامی مراکز میں جامعۃ الکوثر کے مقام و کردار کے حوالے سے بھی وضاحتیں پیش کیں۔
نشست کے اختتام پر شرکاء نے مختلف سوالات اور اپنے علمی و تحقیقی نقطۂ نظر پیش کیے، جن کے شیخ انور علی نجفی نے جوابات دیے۔ آخر میں علمی و تخصصی مباحث پیش کرنے اور اس نشست میں شرکت پر ان کی قدردانی کی گئی۔










آپ کا تبصرہ