ہفتہ 15 اگست 2026 - 14:53
المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی شعبۂ طالبات کے تحت سکردو میں دس روزہ ”میثاقِ3 کورس“ کامیابی سے اختتام پذیر

حوزہ/المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی پاکستان، شعبۂ طالبات کی جانب سے سال 2026-2027ء کے نئے داخلوں کے سلسلے میں گلگت بلتستان کی خواہش مند طالبات کے لیے جامعہ الزہراء سکردو میں ”میثاقِ3 کورس“ کے عنوان سے دس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کراچی، شعبۂ طالبات کی جانب سے سال 2026-2027ء کے نئے داخلوں کے سلسلے میں گلگت بلتستان کی خواہش مند طالبات کے لیے جامعہ الزہراء سکردو میں ”میثاقِ3 کورس“ کے عنوان سے دس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا انعقاد کیا گیا۔

المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی شعبۂ طالبات کے تحت سکردو میں دس روزہ ”میثاقِ3 کورس“ کامیابی سے اختتام پذیر

میثاق کورس کے عمومی اہداف

میثاق کورس ایک تربیتی، اخلاقی اور طلبگی آگاہی پروگرام ہے؛ جس کا مقصد حوزۂ علمیہ میں داخلے کے خواہش مند افراد کی صلاحیتوں، رجحانات اور اہلیت کو جانچنا، انہیں حوزوی نظامِ تعلیم و تربیت سے روشناس کروانا اور ان کے لیے مناسب حوزۂ علمیہ کے انتخاب میں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

میثاق کورس کے اہم اہداف

1. حوزۂ علمیہ میں داخلے کے لیے اُمیدواروں کی درست شناخت اور جامع جانچ پڑتال

2. اُمیدواروں کو درست طالب علمی کے انتخاب اور فیصلہ سازی میں مدد دینا

3. حوزۂ علمیہ کے تعلیمی و تربیتی نظام سے آگاہ کروانا

4. طالب علمی کے مقاصد، ذمہ داریوں اور فرائض کو واضح کرنا

5. حصولِ علم کے سفر میں موجود مواقع اور چیلنجز سے آگاہ کروانا

6. حوزۂ علمیہ میں داخلے کے لیے اُمیدواروں کے شوق و جذبے کو تقویت دینا

7. مناسب معیار اور طریقۂ انتخاب سے آشنا کروانا، تاکہ اُمیدوار اپنی صلاحیت اور رجحان کے مطابق مناسب علمی درسگاہ کا انتخاب کرسکے

رپورٹ کے مطابق، اس دس روزہ کورس میں طالبات کے لیے مختلف کلاسوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں تجوید، عقائد، احکام، اخلاق اور تاریخ جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔

المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی شعبۂ طالبات کے تحت سکردو میں دس روزہ ”میثاقِ3 کورس“ کامیابی سے اختتام پذیر

اس موقع پر مختلف سرگرمیوں جیسے مجالس اور علمی نشست کا اہتمام بھی کیا گیا؛ جس کا مقصد طالبات میں دینی معارف، فکری شعور اور اخلاقی و تربیتی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔

اختتامی تقریب

میثاقِ3 کورس کی اختتامی تقریب جامعہ الزہراء سکردو کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، جس کی سعادت جدید داخلہ لینے والی طالبات نے حاصل کی۔

تلاوتِ قرآنِ کریم کے بعد امام زمانہ حضرت حجت ابن الحسن المہدیؑ کی شان میں قصیدہ پیش کیا گیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ المصطفیٰ شعبۂ طالبات کی پرنسپل ڈاکٹر سیدہ تسنیم زہراء موسوی نے طالبات کو ورکشاپ میں بھرپور دلچسپی اور ذمہ داری کے ساتھ شرکت کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد، نئی طالبات کو جامعہ المصطفیٰ کے تعلیمی و تربیتی نظام اور ماحول سے روشناس کروانا اور ان کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنا تھا۔

انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ نظم و ضبط، وقت کی پابندی، باہمی احترام اور تعاون و تعامل کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور تعلیمی سفر کے دوران سوال کرنے، سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے سے نہ گھبرائیں۔

المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی شعبۂ طالبات کے تحت سکردو میں دس روزہ ”میثاقِ3 کورس“ کامیابی سے اختتام پذیر

ڈاکٹر موسوی نے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا نہیں، بلکہ علم کے ساتھ ساتھ کردار، اخلاق اور شخصیت کی تعمیر بھی ہے۔

انہوں نے طالبات کو تلقین کی کہ وہ اپنے علم و کردار کے ذریعے معاشرے میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے طالبات سے ان کے والدین تک یہ پیغام پہنچانے کا کہا کہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ان کی بیٹیوں کی تعلیم و تربیت کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اور اس سلسلے میں پوری محنت، اخلاص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دینے کے لیے کوشاں ہے۔

اس موقع پر خانم موسوی نے میثاق کورس کے انعقاد میں تعاون کرنے والے جامعہ الزہراء کے منتظمین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اُنہوں نے بالخصوص جامعہ الزہراء کے شعبۂ تحقیق کی عہدیدار خواہر شازیہ حیات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر موسوی نے طالبات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں علمِ نافع، حسنِ اخلاق، کامیابی اور روشن مستقبل عطا فرمائے اور انہیں والدین، اساتذہ، جامعہ المصطفیٰ اور معاشرے کے لیے باعثِ فخر بنائے۔

اس موقع پر جامعہ الزہراء سکردو کی نمائندہ اور شعبۂ تحقیق کی عہدیدار خواہر شازیہ حیات نے بھی خطاب کیا۔

المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی شعبۂ طالبات کے تحت سکردو میں دس روزہ ”میثاقِ3 کورس“ کامیابی سے اختتام پذیر

انہوں نے جامعہ المصطفیٰ کی پرنسپل ڈاکٹر سیدہ تسنیم زہراء اور امورِ فارغ التحصیلان کی عہدیدار سیدہ ندا زہراء رضوی کو بلتستان کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہوئے جامعہ الزہراء کی جانب سے ان کی آمد اور رہنمائی پر تشکّر کا اظہار کیا۔

خواہر شازیہ حیات نے میثاقِ3 کورس کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر چہ دس روز کا یہ دورہ مختصر تھا، تاہم اس مختصر مدت میں علمی، تربیتی اور فکری حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

اُنہوں نے خصوصی طور پر ڈاکٹر تسنیم زہراء موسوی سے جامعہ المصطفیٰ کے تعلیمی نظام، مقاصد اور تربیتی فکر کے بارے میں استفادے کو ایک قیمتی تجربہ قرار دیا۔

اس موقع پر انہوں نے جامعہ الزہراء کی علمی و تربیتی سرگرمیوں کا مختصر تعارف بھی پیش کیا۔

اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے جامعہ المصطفیٰ کی نمائندگی کے لیے آنے والی ڈاکٹر تسنیم زہراء موسوی اور سیدہ ندا زہراء رضوی کے اخلاق، اخلاص، محبت اور خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے کردار اور طرزِ عمل سے جامعہ المصطفیٰ کا بہترین تعارف حاصل ہوا۔

طالبات کے تاثرات

تقریب میں دو طالبات نے تمام طالبات کی نمائندگی میں ”میثاقِ3 کورس “ سے متعلق اپنے تاثرات اور احساسات کا اظہار کرتے ہوئے دس روزۂ کورس کے علمی و تربیتی ماحول کو اطمینان بخش قرار دیا اور جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے تعلیمی و تربیتی نظام کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ورکشاپ میں کچھ اور تصور لے کر آئے تھے، لیکن ہم نے جامعہ المصطفیٰ کراچی کے انتظامات اور ماحول کو دیگر مدارس سے تھوڑا مختلف اور اطمینان بخش پایا۔

المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی شعبۂ طالبات کے تحت سکردو میں دس روزہ ”میثاقِ3 کورس“ کامیابی سے اختتام پذیر

طالبات نے کہا کہ جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات میں تعلیم حاصل کرنا ہماری دیرینہ خواہشات میں شامل ہے اور اس کورس نے ہمیں المصطفٰی کے نظام، تعلیمی ماحول اور تربیتی مقاصد کو قریب سے سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔

تقریب سے میثاقِ3 کورس کی مسؤل سیدہ ندا زہراء رضوی نے اختتامیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ کے اختتام پر طالبات سے خطاب کرنا میرے لیے خوشی و اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک ذمہ داری کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کورس کا مقصد محض نئے داخلوں کے لیے طالبات کا تعارف اور انتخاب نہیں تھا، بلکہ اس کے ذریعے گلگت بلتستان کی باصلاحیت اور دین سے محبت رکھنے والی طالبات تک پہنچنا اور انہیں علم و تربیت کے ایک نئے سفر کی طرف متوجہ کرنا تھا۔

المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی شعبۂ طالبات کے تحت سکردو میں دس روزہ ”میثاقِ3 کورس“ کامیابی سے اختتام پذیر

خواہر ندا رضوی نے گلگت بلتستان کی طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ صرف بلند پہاڑوں، خوبصورت وادیوں اور دلکش مناظر کی سرزمین نہیں، بلکہ باصلاحیت اور باہمت افراد کی سرزمین بھی ہے۔ اگر یہاں کی بیٹیاں علم، شعور اور صحیح تربیت سے آراستہ ہوں تو وہ نہ صرف اپنی زندگی بدل سکتی ہیں، بلکہ اپنے خاندان، معاشرے اور آنے والی نسلوں کی فکری و تربیتی سمت بھی تبدیل کر سکتی ہیں۔ جس کی ایک مثال ہماری جامعہ المصطفیٰ کراچی کی پرنسپل خانم سیدہ تسنیم زہراء موسوی ہیں جو اسی بلتستان کی بیٹی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جامعہ المصطفیٰ کا مقصد ایسی طالبات کی تربیت کرنا ہے جو صرف سند حاصل کرنے تک محدود نہ رہیں، بلکہ قرآن کو سمجھنے والی، دین کو پہچاننے والی، عصرِ حاضر کے سوالات کو سمجھنے والی اور معاشرے کی رہنمائی کرنے والی شخصیات بنیں۔

انہوں نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صلاحیتوں کو معمولی نہ سمجھیں، اپنے خوابوں کو چھوٹا نہ سمجھیں اور مشکلات سے خوف زدہ نہ ہوں۔ علم کے سفر میں ابتداء کامل نہیں ہوتی۔ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کا مقصد ہی یہ ہے کہ طالبات سیکھیں، سمجھیں، سوال کریں اور مسلسل آگے بڑھیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ ایک طالبہ مستقبل میں معلمہ بن سکتی ہے، ایک معلمہ سینکڑوں دلوں کو روشن کر سکتی ہے اور ایک باشعور خاتون پورے خاندان اور معاشرے کی فکری سمت تبدیل کرنے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

میثاقِ3 کورس کی مسؤل نے اس اہم اور علمی ورکشاپ کی کامیابی میں تعاون کرنے والے تمام اساتذہ، انتظامیہ، معاونین، جامعہ المصطفیٰ کراچی کی سینئر طالبات اور دیگر متعلقہ افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha