جمعرات 18 دسمبر 2025 - 22:06
قائد ملتِ جعفریہ سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدور کی ملاقات / جی بی الیکشن سمیت مختلف امور پر گفتگو

حوزہ/ قائد ملتِ جعفریہ پاکستان سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدور اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے لئے قائم سیاسی انتخابی کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملتِ جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدور اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے لئے قائم سیاسی انتخابی کمیٹی کے اراکین علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد رمضان توقیر اور شیعہ علماء کونسل کے-پی-کے کے نائب صدر سید مہدی شاہ نے تفصیلی ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات کے دوران مختلف سیاسی، مذہبی اور تنظیمی امور بالخصوص گلگت بلتستان اسمبلی کے آنے والے انتخابات کے بارے میں تفصیلی گفتگو اور مشاورت کی گئی۔

سیاسی انتخابی کمیٹی کے کردار، ذمہ داریوں اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر بھی سیر حاصل تبادلۂ خیال ہوا۔

قائد ملتِ جعفریہ سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدور کی ملاقات / جی بی الیکشن سمیت مختلف امور پر گفتگو

سیاسی انتخابی کمیٹی کے اراکین نے قائد محترم کی خدمت میں بعض اھم تجاویز پیش کیں، جن پر قائد ملت جعفریہ نے جامع رہنمائی اور مفید ہدایات کیں۔

اس موقع پر کمیٹی کے اراکین نے قائد محترم کو یقین دلایا کہ آپ کی بابصیرت قیادت اور سرپرستی میں سیاسی انتخابی کمیٹی اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے گی اور آمدہ اسمبلی انتخابات میں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرتے ہوئے مؤثر حکمت عملی کے ساتھ جماعت کے منشور کے مطابق گلگت بلتستان کی ترقی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔

قائد محترم نے سیاسی انتخابی کمیٹی کے ساتھ ساتھ دیگر تنظیمی امور کے حوالے سے بھی اپنی قیمتی رہنمائی اور ہدایات سے نوازا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha