حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے تحت جامعہ خیرالبریہ میں ضلع بھکر اور ضلع لیہ کے اراکین کے لیے ایک پروقار تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مبلغین کی علمی و فکری رہنمائی کے لیے اہم موضوعات پر لیکچرز دئیے گئے۔

ورکشاپ کے اہم موضوعات مندرجہ ذیل تھے:
تجوید القرآن
سیرتِ صادقین کی رو سے مبلغین کی ذمہ داریاں
حالاتِ حاضرہ
فقہ عملی (خمس)
مدرسین میں حجت الاسلام ڈاکٹر سید جاوید حسین شیرازی، حجت الاسلام ڈاکٹر محمد علی شریفی، حجت الاسلام مولانا ضیغم عباس اور مولانا قاری محمد عدنان و دیگر شامل تھے۔

ورکشاپ کے اختتام پر ادارہ الباقر (شعبۂ تحقیقات) کی طرف سے تمام شرکاء کو کتاب بعنوانِ وارثانِ علم و جہاد کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔










آپ کا تبصرہ