پیر 29 جون 2026 - 19:47
علامہ شبیر میثمی سے جے ایس او کراچی ڈویژن کے جوانوں کی ملاقات / تنظیمی امور پر تبادلہ خیال

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے زہرا (س) اکیڈمی میں مختلف وفود نے ملاقات کی اور تنظیمی امور، موجودہ صورتحال اور آئندہ کی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے زہرا (س) اکیڈمی میں جعفریہ پاکستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے جوانوں کے ایک وفد نے ملاقات کی اور انہیں تنظیمی اقدامات، حالیہ صورتحال، مسائل اور تنظیمی فعالیت سے آگاہ کیا۔

علامہ شبیر میثمی نے وفد کی رہنمائی کرتے ہوئے تنظیمی استحکام، نظم و ضبط اور فعال کردار کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے جعفریہ پاکستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 29ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مزید جوش و جذبے اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ تنظیمی خدمات انجام دینے کی بھی ہدایت کی۔

قابل ذکر ہے کہ ملاقات کے دوران جے ایس او پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات محسن ساجدی سمیت کراچی ڈویژن کے دیگر جوان بھی موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha