حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم میں امور تہذیب کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد واحدی نے قم کے شہید آیت اللہ صدوقی (رہ) بلیوارڈ پر واقع موکب ہنر اور میڈیا کے دورے کے دوران اس ادارے کے فعال اور ہنرمندانہ ماحول کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اس موکب میں ہنرمندانہ سرگرمیوں کو دیکھ کر خوشی اور امید ہوتی ہے۔
انہوں نے جدید اسلامی تہذیب کے قیام کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہر وہ شخص جو اس راستے پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنی صلاحیتوں اور قابلیتوں کو اس میدان میں بروئے کار لائے۔ اس دوران ہنرمندوں کو ہنر کے اثرانداز ہونے کی صلاحیت کی وجہ سے اہم تر کردار حاصل ہے۔
حوزہ علمیہ قم میں امور تہذیب کے سربراہ نے کہا: موجودہ دنیا میں ہنر کی زبان قابل فہم اور اثر انداز زبان ہے اور یہ اسلامی تہذیب کے مختلف پہلوؤں کو معاشرے کے لیے واضح اور قابل فہم انداز میں بیان کر سکتی ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین واحدی نے اس موکب میں ہونے والی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگرچہ یہ سرگرمیاں ایک محدود جگہ اور ایک موکب کی شکل میں انجام دی جا رہی ہیں لیکن یہ وسیع اور پائیدار اثر رکھ سکتی ہیں۔
حوزہ علمیہ قم میں امور تہذیب کے سربراہ نے کہا: اس طرح کی مثبت ہنرمندانہ اور میڈیا سرگرمیاں حضرت ولی عصر (عجل) کے ظہور کی آمادگی کے راستے میں بڑے ثقافتی اور ہنرمندانہ کاموں کی راہ ہموار کر سکتی ہیں۔









آپ کا تبصرہ