ہفتہ 29 نومبر 2025 - 19:36
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ کا انڈونیشیا کے  تعلیمی و مذہبی مراکز کا دورہ

حوزہ/ اندونیشیا کے سرکاری دورے کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی نے شہر ملنگ میں واقع حسینیہ مصباح الہدی اور مجتمعِ تعلیمی الکوثر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دونوں اداروں کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا قریب سے جائزہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اندونیشیا کے سرکاری دورے کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی نے شہر ملنگ میں واقع حسینیہ مصباح الہدی اور مجتمعِ تعلیمی الکوثر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دونوں اداروں کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا قریب سے جائزہ لیا۔

دورے کے آغاز میں الکوثر ایجوکیشنل کمپلیکس کے سربراہ اور جامعۃ المصطفیٰ کے فاضل، استاد زاہر یحیی نے تفصیلی بریفنگ پیش کی اور ادارے کی تعلیمی کامیابیوں، تربیتی پروگراموں اور اسلامی معارف کے فروغ کے لیے جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ ان کے مطابق الکوثر اور حسینیہ مصباح الہدی کا مقصد اندونیشیا کی نوجوان نسل کو مضبوط دینی بنیادوں، اخلاقی تربیت اور فکری استحکام سے آراستہ کرنا ہے۔

بعد ازاں حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی نے دونوں مراکز کے اساتذہ، منتظمین اور طلبہ سے ملاقات کی اور جاری سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے طلاب و طلبہ کے علمی و معنوی شوق کی تعریف کرتے ہوئے انتظامیہ اور تعلیمی عملے کے خلوصِ نیت اور مسلسل کوششوں کی تحسین کی۔

انہوں نے مختصر خطاب میں کہا کہ "نوجوان نسل میں دینی تعلیم و تربیت کا فروغ سب سے اہم اور پائیدار خدمت ہے۔ ان مراکز میں نظر آنے والا نظم، محنت اور خلوص اندونیشیا کے معاشرے میں اسلامی اخلاق و معارف کی مضبوطی کی علامت ہے۔"

یاد رہے کہ جامعۃ المصطفیٰ کے سربراہ کا یہ دورہ اندونیشیا میں اسلامی تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط کے فروغ اور مشترکہ علمی و تربیتی پروگراموں کے استحکام کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha