بدھ 18 دسمبر 2024 - 20:15
علم و دانش انسان کی برتری کا ذریعہ ہیں

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین خالق پور نے المصطفی کے تحقیقی کارناموں پر مرکوز نمائش کے دورہ کے موقع پر کہا: اس نمائش میں المصطفی کے اندرون اور بیرون ملک تعلیمی، تحقیقی اور مربوط مراکز کی متحرک شرکت تحقیقی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفی کے نائب سرپرست حجت الاسلام والمسلمین خالق پور نے المصطفی کے تحقیقی کارناموں پر مرکوز نمائش کے دورہ کے موقع پر کہا: تحقیق کے عمومی معنی اور تحقیقی ادارہ کی مخصوص حیثیت المصطفی کے طلبہ کی علمی صلاحیتوں کو گہرائی اور وسعت دینے کے ذمہ دار ہیں۔ جتنا زیادہ ہم طلبہ کی ان صلاحیتوں کو بہتر بنائیں گے اور ان کی رہنمائی کریں گے، اتنی ہی مؤثر تحقیق وجود میں آئے گی۔

انہوں نے تحقیق کے مختلف شعبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: جب ہم کہتے ہیں کہ علم اور دانش انسانی برتری کا ذریعہ ہیں تو حقیقت میں ہم تحقیق کے احیائی کردار کی بات کر رہے ہوتے ہیں۔

جامعۃ المصطفی کے نائب سرپرست نے کہا: جامعۃ المصطفی کے امسال کے تحقیقی ہفتے کے سلوگن کی روشنی میں نئے تحقیقی میدان جیسے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی طرف پیش قدمی نہایت ضروری ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین خالق پور نے مزید کہا: وقت کے تقاضوں کو سمجھنا اور اس کی رفتار کے ساتھ ہم آہنگی اختیار کرنا لازمی ہے۔ المصطفی کا تحقیقی ادارہ اس میدان میں سنجیدہ قدم اٹھائے گا اور مقامی وسائل کو بروئے کار لا کر ایک تیز رفتار پیشرفت کا آغاز کرے گا، ان شاءاللہ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .