حوزہ نیوز ایجنسی اردبیل سے نامہ نگار کے مطابق، شہر نمین کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین عظیم اسد زادہ نے مدرسہ علمیہ فاطمۃ الزہرا (س) میں استاد کے اعزاز کی تقریب میں خطاب کے دوران علم و آگہی کی اہمیت اور اس کے انسانی شخصیت کی نشوونما پر تاثیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: شہید مطہری جیسی عظیم شخصیات عالم اسلام کی عظیم علمی اور دینی فکر رکھتی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا: دشمنان اسلام جمہوریہ اسلامی ایران کے دانشوروں کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اور برجستہ علمی اور روحانی شخصیات کو دہشتگردی وغیرہ کے ذریعہ قتل کرنے کے ذریعہ دین اسلام کے پیشواؤں اور فروغ دینے والوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں اور ان کا واحد ہدف مسلمانوں کے معاشروں پر کفر کے حکمرانوں کا غلبہ ہے۔
شہر نمین کے امام جمعہ نے کہا: شہید مطہری کے گرانقدر علمی آثار کی ترویج و اشاعت ہم سب کا فریضہ ہے۔ یہ علمی و فکری آثار انسانی زندگیوں کی آبیاری کرتے ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین اسد زادہ نے کہا: خلقت کی بنیاد بنی نوع انسان کی تعلیم و رہنمائی ہے۔ خداوند متعال نے معاشرہ کی ہدایت کے لئے انبیاء کو معلمی جیسے فریضے پر منصوب کر کے بھیجا۔