۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
نماز

حوزہ / سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں قائم مقام نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: نماز روئے زمین پر صالح افراد کی حاکمیت کی بہت بڑی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خرم آباد/"نماز طاقت، قوت اور معنویت کی علامت" کے عنوان سے ایران کے شھر خرم آباد میں پہلی صوبائی سطح کانفرنس کی منعقد ہوئی۔ جس کا اہتمام سپاہ حضرت ابو الفضل العباس علیہ السّلام یونٹ نے کیا تھا۔ یہ کانفرنس شہر خرم آباد کے حسینیہ ثار اللہ میں منعقد ہوئی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں قائم مقام نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین طیبی نے اس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: نماز خالصانہ راز و نیاز اور پروردگار سے بندگی کا نام ہے۔ انہوں نے مزید کہا: نماز انسان کی روح کے لیے سکون کا باعث ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین طیبی نے کہا: نماز ہمیں جینے کا سلیقہ سکھاتی ہے۔ نماز قائم کر کے ہم خدا کی بندگی اور خوشبختی و کمال کا راستہ طے کر سکتے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں قائم مقام نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: نماز عظیم سرمایہ اور پلِ صراط سے انسان کے عبور کا اجازت نامہ ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین طیبی نے کہا: آج ہمارے پاس سب سے قیمتی چیز اسلامی جمہوریہ ہے۔ یہ انقلاب امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی یادگار ہے جو ہمارے پاس ہے اور رہبر انقلاب اسلامی کی حکیمانہ رہنمائیوں اور ملت ایران کی ثابت قدمی نے اسے اب تک باقی رکھا ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: اقامۂ نماز روئے زمین پر صالح اور نیک افراد کی حاکمیت کی بہت بڑی علامت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .