۲۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۴ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 12, 2024
نماز کے بغیر مسلمان ہونے کا کوئی مفہوم نہیں

حوزہ/ توحید انسان کو نماز کی طرف کھینچ کر لی جاتی ہے اور نماز انسان میں توحید کی روح کو زندہ کرتی ہے اسی لئے تو سید الشہداء علیہ السلام نے عاشورا کے دن انتہائی سخت حالات میں نماز جماعت قائم کی۔

’’حوزہ‘‘ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین نادعلی رضاقلی نے  شہر بندر ترکمن میں ’’توحید اور تحریک کربلا کے درمیان تعلق‘‘ کے موضوع پر ایک نشست (جس میں مدرسہ علمیہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کے اساتذہ اور طالبات سمیت اس شہر کی خواتین نے بھی شرکت کی تھی) میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کا راستہ توحید محور، خدا سے محبت اور اس کی راہ میں جدوجہد سے عبارت ہے۔

انہوں نے کہا: کربلا توحید کی جلوہ گاہ اور خداپرستی کا محور ہے اور توحید کی طرف توجہ اولیائے الٰہی اور بالخصوص حضرت اباعبدللہ الحسین علیہ السلام کا بنیادی ترین دینی پیغام ہے۔

ایران کے شہر بندر ترکمن میں اقامۂ نماز کمیٹی کے سربراہ نے کہا: توحید دین اسلام کا بنیادی ترین اور اصلی ترین عقیدہ ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین نادعلی رضاقلی نے کہا: توحید کے مراتب میں سے ایک عبادت میں توحید ہے۔ خداوند عالم قرآن کریم کی سورہ اسراء کی ۲۳ویں نمبر آیت میں فرماتے ہیں: ’’تمہارے پروردگار نے تمہیں حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو‘‘ ۔

انہوں نے قیام کربلا کی بقا کا راز توحید محوری کو قرار دیتے ہوئے کہا: توحید انسان کو نماز کی طرف کھینچ کر لے جاتی ہے اور نماز انسان میں توحید کی روح کو زندہ کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سید الشہداء علیہ السلام نے روز عاشورا ان سخت اور کٹھن حالات میں بھی نماز جماعت قائم کی۔

حجت الاسلام و المسلمین ناد علی رضا قلی نے آخر میں کہا: جس طرح سر کے بغیر بدن کی کوئی قیمت نہیں ہے اسی طرح نماز کے بغیر دین کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے۔ نماز جماعت کا قیام سماجی برائیوں سے روکتا ہے۔ اگر انسان نماز کو ان شرائط کے ساتھ انجام دے جن کا خدا   وند متعال نے اسے حکم دیا ہے تو  اس کا مقام فرشتوں کے مقام سے بھی بلند ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .