۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا سید روح ظفر رضوی

حوزہ/ خوجہ جامع مسجد ممبئی کے امام و الجماعت نے کہا کہ مسلمانوں کو اشتعال انگیز کرنے کی پالیسی اپنائی جارہی لہذا ہر مسلمان اسے سمجھیں ہم اگر غصّے میں قدم اٹھاتے ہیں تو دشمن اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے گا اس لئے یہ بہانہ دشمن کے ہاتھوں سے چھیننا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی کے انجمن اسلام میں ملک ہندوستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریاست سے تشریف لائے معززین، ذمّہ داران و دانشوران نے خیالات کا اظہار کیا گیا اور ریاستی سطح کے وفاق کے قائم کرنے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر اسلامک اسکالر اور ممتاز عالم دین و خوجہ جامع مسجد ممبئی کے امام و الجماعت حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید روح ظفر رضوی نے کہا کہ ہمیں اس وقت ہر قسم کے اختلافات کو بھول جانا چاہیے اور پوری امت مسلمہ کو اپنی مصلحانہ باتوں سے موجود خطرات سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو اشتعال انگیز کرنے کی پالیسی اپنائی جارہی لہذا ہر مسلمان اسے سمجھیں ہم اگر غصّے میں قدم اٹھاتے ہیں تو دشمن اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے گا اس لئے یہ بہانہ دشمن کے ہاتھوں سے چھیننا ہوگا۔

مولانا روح ظفر رضوی کا کہنا تھا کہ مظلومیت میں بہت طاقت ہے اس لیے ہم سوشل میڈیا کا سہارا لیکر مظلوموں پر جہاں جہاں ظلم ہو رہا ہے بس اس سے لوگوں کو آگاہ کرتے رہیں میڈیا سے بھرپور پور فائدہ اٹھا ئیں،مگر فیزکل کارروائی سے سختی سے بچیں۔

آخر میں یہ بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرکے اپنی لیاقت و استعداد پر بھروسہ کریں پر امن طریقہ سے اپنے ملک کی خدمت کریں تکلفات سے پرہیز کریں اور اس قسم کی میٹنگ و کانفرنس بڑھایا جائے اور جلدی اکھٹے ہونے کی کوشش کریں ساتھ ہی اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان صرف قومی مفاد ہدف بناکر کام کرنے کا عزم کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .