حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ سید بدر الحسنین عابدی نے کہا کہ مسلم امہ اپنے طور و طریقے بدلیں اور اسوۃ حسینی کی پیروی کریں کیونکہ قرآن مجید میں واضح ہے کہ تعلیمات محمد و آل محمد ﷺ اور حکم خدا وندی کو اپنا کر دنیا و آخرت و بہتر کیا جاسکتا ہے۔
جامع مسجد و امام بارگاہ باب النجف بفرزون میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ بقائے دین اور نجات کیلئے اس رب ذوالجلال کے بتائے ہوئے رہنماء اصول اور محمدﷺ و آل محمدﷺ کی سیرت و کردار کو اپنایا جائے، اسی فکر و فلسفے پر قائم رہتے ہوئے کربلاء والوں نے عظیم الشان قربانی اور اسلام کو زندہ و جاوید کیا۔









آپ کا تبصرہ