۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا یعسوب عباس

حوزہ/مولانا یعسوب عباس نے ایک مشورہ دیتے ہوئے اور قوم کے آپس میں اتحاد کا فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا کہ علمائے دہلی کچھ بزرگ اور ذمہ داران اور دونوں کمیٹیوں کے ذمہ داران  بیٹھ کر درگاہِ شاہ مرداں کا مستقل حل نکالیں تاکہ آپسی رنجش اور اختلاف ختم ہوسکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دہلی/جناب اظہر نقوی نے اطلاع دی کہ آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا یعسوب عباس جب دہلی کی درگاہ شاہ مرداں پہونچے تو وہاں مؤمنین دہلی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مولانا نے درگاہ شاہ مرداں میں نماز ظہرین ادا کی اور شبیہ روضوں کی زیارت کی اور امام جمعہ درگاہ شاہ مرداں مولانا طالب حسین صاحب کی عیادت کی۔

انہوں نے درگاہ شاہ مرداں میں عوام و پریس کے افرادکو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت یہاں پر آپسی اختلافات کے واسطے نہیں آۓ ہیں اور یہاں کے معاملات کو آپس میں مل جل کر درست کرنے کی ضرورت ہے، مولانا کلب جواد صاحب سے اختلاف کے باوجود میں یہاں ایک زائر کی حیثیت سے آیا ہوں اور آتا رہوں گا اور میں کسی کمیٹی کی طرف سے یہاں نہیں آیا۔

مولانا موصوف نے کہا، مؤمنین دہلی کے کچھ ذمہ داران نے لکھنؤ آکر مجھے وہاں کے حالات سے آگاہ کیا اسی لیے میں درگاہ شاہ مرداں پہنچا اور اپنی باتیں مؤمنین کے سامنے رکھیں۔

مولانا یعسوب عباس نے ایک مشورہ دیتے ہوئے اور قوم کے آپس میں اتحاد کا فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا کہ علمائے دہلی کچھ بزرگ اور ذمہ داران اور دونوں کمیٹیوں کے ذمہ داران  بیٹھ کر درگاہِ شاہ مرداں کا مستقل حل نکالیں تاکہ آپسی رنجش اور اختلاف ختم ہوسکیں۔

مولانا کے ہمراہ ماجد مہدی، آغا مرزا، ذوالفقار احمد چھمن، بشارت علی، سرفراز حسین، وسیم زیدی، عادل تعزیہ دار، سلمان زیدی، ایڈوکیٹ محمد عمار، مرتضیٰ علی، سکندر عباس نقوی، عادل عباس جلال، جاوید زیدی موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .