۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
شیعہ پرسنل لاء بورڈ

حوزہ/نازیبا کلمات کے ذریعے عزاداران کے جذبات کو مجروح کرنا کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے، اس طرح کے الفاظ ہم برداشت نہیں کرسکتے، اس کی معافی مانگنی ہوگی اور دوسری گائڈ لائن جاری کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اترپردیش کے کے ڈی جی پی مکل گوئل کے ذریعے محرم کے حوالے سے جاری کردہ سرکلر پر تنازع ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے، آج آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا یعسوب عباس نے اپنے ہمراہ تمام عہدے داروں کے ساتھ لکھنؤ کے پولیس کمشنر کو میمورنڈم سپرد کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ ڈی جی پی کے ذریعے جاری کردہ گائڈ لائنز کو تبدیل کرکے دوسرا سرکلر جاری کیا جائے۔

محرم کے حوالے سے متنازع سرکلر تبدیل کیا جائے؛ شیعہ پرسنل لاء بورڈ کا میمورنڈم

انہوں نے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیاناتھ کے نام میمورنڈم سپرد کیا ہے اور کہا کہ جب تک نیا سرکلر جاری نہیں ہوتا تب تک ہم اپنا احتجاج درج کراتے رہیں گے۔

محرم کے حوالے سے متنازع سرکلر تبدیل کیا جائے؛ شیعہ پرسنل لاء بورڈ کا میمورنڈم

انہوں نے کہا کہ محرم غم کا مہینہ ہے امام حسین کی یاد میں ہم غم مناتے ہیں ایسے میں نازیبا کلمات کے ذریعے عزاداران کے جذبات کو مجروح کرنا کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکلر میں میں کہا گیا کہ شیعہ مکتب فکر کے لوگ طبرہ پڑھتے ہیں، آوارہ جانور پر لکھ کرکے چھوڑتے ہیں، محرم کے جلوس میں جنسی زیادتی، گائے ذبح کرنے کے معاملات ماضی میں ہوچکے ہیں، اس طرح کے الفاظ ہم برداشت نہیں کرسکتے. اس کی معافی مانگنی ہوگی اور دوسری گائڈ لائن جاری کی جائے۔

محرم کے حوالے سے متنازع سرکلر تبدیل کیا جائے؛ شیعہ پرسنل لاء بورڈ کا میمورنڈم

انہوں نے مزید کہا کہ تعزیہ رکھنے کی اجازت کو لے کر کے ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ تعزیہ رکھنے کی اجازت دی جائے اور تعزیہ داروں سے بھی ہم نے بات چیت کی ہے کہ آئندہ کی حکمت عملی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرکے متعین کریں گے۔

محرم کے حوالے سے متنازع سرکلر تبدیل کیا جائے؛ شیعہ پرسنل لاء بورڈ کا میمورنڈم

تبصرہ ارسال

You are replying to: .