ہفتہ 14 جون 2025 - 04:13
ایران پر ظالم اسرائیل کی انسانیت سوز جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں: مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ بانی و سرپرست مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن نے ایران پر اسرائیلی حملے کو بزدلانہ اور انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نہ صرف مظلوم ہے بلکہ مظلوموں کا مددگار بھی ہے، اور اس کی استقامت ہی امریکہ و اسرائیل کی دشمنی کی اصل وجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین علی حیدر فرشتہ،بانی و سرپرست مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ہندوستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کو بزدلانہ اور انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نہ صرف مظلوم ہے بلکہ مظلوموں کا مددگار بھی ہے، اور اس کی استقامت ہی امریکہ و اسرائیل کی دشمنی کی اصل وجہ ہے۔

بیانیہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

اسرائیل کے ایرانی فوجی قیادت، جوہری تنصیبات اور سائنسدانوں پر حملے بزدلانہ اور انسانیت سوز ہیں جن کی جتنیمذمت کی جائے کم ہے۔ایران دنیا کا واحد مسلمان مظلوم ملک ہے جو نہ صرف اپنے اوپر ہونے والے مظالم کا دفاع کرتا ہے بلکہ غزہ و فلسطین و یمن اور دنیا پھرکے مظلوم و مستضعف اقوام کی مدد بھی کرتا ہے۔جب کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ اس لئے دشمنی ہے کہ وہ امریکہ کی غلامی قبول نہیں کرتا۔اس بناء پر امریکہ اور اسرائیل دونوں مل کر ایران پر طرح طرح کی اقتصادی،معاشی،سیاسی پابندیاں عائد کرتے ہیں اور آئے دن فوجی حملے بھی کرتے ہیں۔اسی سلسلہ میں آج جمعہ کے روز صبح کے وقت ہوئے اسرائیلی جارحانہ حملے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی اور چھ جوہری سائنسدان شہید کر دئے گئے ہیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔

اميرالمؤمنين حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:وَ كُونَا لِلظَّالِمِ خَصْماً وَ لِلْمَظْلُومِ عَوْناًظالم کے دشمن اور مظلوم کے مددگار بنے رہنا‘‘۔ایک روایت کے مطابق جو شخص مظلوم کی فریاد سنے اور اس کی فریاد اس کے کانوں تک پہنچے اور اس کی مدد کرنے کی استطاعت رکھتا ہو اور اس کی مدد نہ کرے وہ مسلمان نہیں ہے۔

خدا گواہ ہے ہم مظلوموں کی مدد کرنے سے کئی وجہوں سے قاصر ہیں اس لئے دل سے مظلوموں سے دلی ہمدردی اور ظالموں سے دل اور زبان سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔

سیاسی ناقدین کے خیال میں ایران کے لئے بڑی مصیبت یہ ہے کہ اس کے اندر ہی اندر غداروں کی اتنی کثرت ہے کہ ان کی نشان دہی کرنا،گرفتار کرنا اور سزا دینا بہت مشکل مرحلہ ہے اس کے لئے کافی وقت درکار ہو سکتا ہے اور باقاعدہ منصوبہ بند اقدامات کی ضرورت ہے اس سے پہلے وطن کے غداروں کے لئے سخت قانون سازی کی ضرورت ہے۔

عوامی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اسرائیلی حکومت کو عالمی بین الاقوامی عدالت نے بھی جب مجرم قرار دیا ہوا ہے تو بروقت ایران کے لئے یہ راستہ آسان تو نہیں ہو گا کہ اسرائیل اپنے زر خرید ایجنٹوں کے ذریعہ ایران میں جو حملے کروا رہا ہے اس کا اتنی شدت سے جواب دے کہ اسرائیل ایرانی غداروں کی ایجنٹ سازی کرنا بھول جائے۔ بہر حال اس نازک وقت میں ہم مجمع علماءوخطباء حیدرآبادکن ہندوستان کی جانب سے رہبر معظم اور علماء و مراجع کی سلامتی کی دعاء کے ساتھ اسرائیلی بزدلانہ حملوں میں شہید ہوئے کمانڈروں ،جرنلوں ،سائنسدانوں اور دیگر افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور حکومت ایران اور عوام کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

سوگوار

حجۃ الاسلام والمسلمین علی حیدر فرشتہ

بانی و سرپرست مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ہندوستان

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha