۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان

حوزہ/ ملک ایران کے کرمان شہر کے سانحہ نے دنیا کے تمام امن پسند انسانوں کو تڑپا کے رکھ دیا ہے۔ دہشت گردی جس نے تمام دنیا میں خاص طور پر ایشیائی ممالک میں قہر برپا کر رکھا ہے۔ان ممالک میں ایران اور ہندوستان سرفہرست ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی/ ملک ایران کے کرمان شہر کے سانحہ نے دنیا کے تمام امن پسند انسانوں کو تڑپا کے رکھ دیا ہے۔ دہشت گردی جس نے تمام دنیا میں خاص طور پر ایشیائی ممالک میں قہر برپا کر رکھا ہے۔ان ممالک میں ایران اور ہندوستان سرفہرست ہیں۔

نہایت افسوسناک بات یہ ہے کہ وہ شخص جس نے دہشت گرد گروہوں کو ناکو چنا چبوا دیا ہو اسی کی تاریخ شہادت پر اس شہید مظلوم کے سوگواروں پر اسے شہید کرنے والے صہیونی سرغنہ کے زیر نگرانی پلنے والی خون آشام طاقتوں نے شہر کرمان میں بم دھماکہ کے بے گناہ بچوں،عورتوں اور مردوں کا خون بہایا ہے۔

شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان اس طرح کی حرکتوں کی پرزور مذمت کرتی ہےاور شہداء کے اہل خانہ کو تسلیت عرض کرتے ہوئے مجروحین کی شفایابی کے لئے دعا گو ہے۔ساتھ ہی مومنین کرام سے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے جگہ جگہ مجلس عزا کرنے کی اپیل کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .