۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
1

حوزہ/ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ شہر میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت کم از کم 6 افراد شہید ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ شہر میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت کم از کم 6 افراد شہید ہو گئے۔

الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ غزہ میں ایک گھر پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نےحملے کئے جس میں کم از کم 6 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں سے دو خواتین اور ایک بچہ ہے۔

غزہ کے طبی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح سے شام تک قابض صہیونی فوج کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 35 فلسطینی شہید ہو گئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .