حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، درجنوں اسرائیلی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے مرکزی غزہ پر بمباری کی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 210 فلسطینی شہید اور 400 زخمی ہوئے۔
غزہ کی وزارت صحت نے آج (ہفتہ) دوپہر کے وقت اعلان کیا کہ غاصب اسرائیلی حکومت نے غزہ کے مرکز میں واقع النصیرت کیمپ پر وحشیانہ حملہ کیا ہے جس میں سیکڑوں فلسطینیوں کو براہ راست نشانہ بنایا اور گیا۔
اس بیان کے مطابق شہداء کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ہونے والی تباہی اس قدر وسیع ہے کہ امدادی دستے اور ایمبولینسیں النصیرات کیمپ تک رسائی حاصل کرنے اور تمام شہداء اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
غزہ حکومت نے اعلان کیا کہ اس حملے میں درجنوں اسرائیلی جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹروں کے علاوہ اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کے وسط میں مکانات کو بھی نشانہ بنایا۔
اس بیان میں غزہ کے مرکزی علاقوں کی صورتحال کو تباہ کن قرار دیا گیا ہے اور شہید ہونے والی خواتین اور بچوں کی تصاویر اس قدر دردناک ہیں کہ شائع نہیں کی جا سکتیں۔