۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ہندوستانی مدارس کے متعدد اساتید کی جامعة المصطفیٰ کے سربراہ سے ملاقات؛

حوزہ / ایران کے شہر قم میں جامعة المصطفیٰ کی مرکزی عمارت میں حوزہ علمیہ ہندوستان کے متعدد اساتید نے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعة المصطفیٰ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی عباسی نے ہندوستانی مدارس کے اساتید و فضلاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے "روز معلم" کی طرف اشارہ کیا اور کہا: استاد مطہری مسئلہ شناس اور وقت سے آگاہ شخصیت کے مالک تھے۔ جنہوں نے اپنی زندگی کو دور حاضر کے مسائل بالخصوص نوجوان نسل کے مسائل کے حل کے لئے صرف کر دیا۔

انہوں نے کہا: شہید مطہری جیسی شخصیت جب معاشرہ میں کسی خلاء کو دیکھتی تو وہ انتہائی لگن اور خلوص کے ساتھ معاشرے کو درپیش مسائل کے حل کی طرف جاتی۔

جامعة المصطفی کے سربراہ نے امام جعفر صادق علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حوزات علمیہ اہل بیت (ع) کا مختلف ادوار میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی تعلیمات سے بہرہ مند ہونا ان کے لئے باعث شرف و افتخار ہے۔

حجت الاسلام ڈاکٹر عباسی نے ہندوستان کے دینی مدارس کو مکتب اہل بیت علیہم السلام کے قدیم ترین اور باشکوہ ترین مدارس میں شمار کرتے ہوئے کہا: ہندوستان میں مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکار بھی مدارس دینیہ کا سہارا اور اسلام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: آج بھی ہندوستانی مدارس بہترین علمی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ البتہ ہمیں ان مدارس کی مقدار اور معیار کو روز بروز بڑھانے اور مزید بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • علم دوست IN 05:22 - 2024/05/07
    0 0
    ہندی مدارس کے منتظمین نے تباہ کرا لیا اور دوسروں نے تباہ کردیا جب تک خود کفیل نہیں ہوں گے تب تک تباہ اور ذلیل ہوتے رہیں گے لہذا کوئی ادارہ یا ملک مدارس کی مدد نہیں کرتا بلکہ تباہ کرتا ہے
  • جمیل احمد IN 05:40 - 2024/05/07
    0 0
    کیا بات ہے دونوں ملیت کے افراد خوش ہیں دونوں ہی کو معلوم ہے نتیجہ واہ واہ