بدھ 5 نومبر 2025 - 12:33
ایامِ فاطمیہ؛ فاطمی فکر و ثقافت کے احیاء کا پیغام، مولانا محمد رضا معروفی

حوزہ/ ایام فاطمیہ کی مناسبت سے امام بارگاہ قرآن وعترت سیوان بہار ہندوستان میں ایک مجلسِ عزاء منعقد ہوئی؛ مجلسِ عزاء سے مولانا محمد رضا معروفی نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے امام بارگاہ قرآن وعترت سیوان بہار ہندوستان میں ایک مجلسِ عزاء منعقد ہوئی؛ مجلسِ عزاء سے مولانا محمد رضا معروفی نے خطاب کیا۔

مجلسِ عزاء میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے سیدہ کونین کا امام زمانہ علیہ السّلام کو پرسہ پیش کیا۔

خطیبِ مجلس نے احادیث کی روشنی میں کہا کہ حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ اس لیے رکھا ہے کہ خداوند عالم نے انہیں اور ان کے چاہنے والوں کو جہنم کی آگ سے دور رکھا ہے۔

انہوں نے ایام فاطمیہ کو فاطمی ثقافت کے فروغ کے ایام قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج معاشرے میں فاطمی ثقافت کی شدید ضرورت ہے، لہٰذا ایام فاطمیہ سے فائدہ اٹھایا جائے۔

مولانا معروفی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ گھر کا ماحول گھر کے بچے بتاتے ہیں، کہا کہ روایتوں میں ملتا ہے کہ امام حسن علیہ السلام نے ایک دفعہ کیا دیکھا کہ والدہ محترمہ عبادت کرتی ہیں تو سبھی کے لیے دعا کرتی ہیں، درخواست کرتی ہیں مگر اپنے لیے کبھی کچھ نہیں کہتی ہیں ایک دن سوال کر لیا کہ ہم نے نہیں دیکھا کہ آپ نے اپنے لیے کچھ مانگا ہو لوگوں کے لیے کھڑی ہو کر گڑگڑا کر خدا سے مانگا کرتی ہیں تو پھر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ نے فرمایا: بیٹا پہلے پڑوسی لاحق ہوتا ہے پھر اپنے گھر کا حق ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے جوان پوچھتے ہیں ہم نماز کے بعد تسبیح پڑھتے ہیں؛ اس کی روایت کیا ہے؟ فریقین کی روایت میں ہے کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا سے یہ منسوب ہے جو ہر نماز کے بعد 34 مرتبہ اللہ اکبر اور 33 33 مرتبہ الحمدللہ و سبحان اللہ کہا جاتا ہے۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی عبادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ کی عبادت کا یہ عالم ہے کہ کتاب تحفۃ العقول صفحہ 960 ملتا ہے فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ جب محراب عبادت میں کھڑی ہوتی ہیں تو ایک روشن سے تارے کی طرح چمکتی ہیں خداوند عالم اسی وقت فرشتوں کو آواز دیتا ہے کہ آؤ دیکھو ہماری بہترین عبادت گزار فاطمه محراب عبادت میں ہے۔

مولانا نے مزید کہا کہ بہت سی کتابوں میں یہ درج ہے کہ قرآن مجید کی 60 سے زیادہ آیتیں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی فضیلت پر گواہ ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha