حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتونِ جنت، بنتِ رسولِ خدا، حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے حوزہ علمیہ امام ہادی علیہ السلام، اُوڑی جموں وکشمیر کی جانب سے ایک پرُوقار جلوسِ عزاء برآمد ہوا؛ جس میں علمائے کرام، اساتذہ، طلباء اور مقامی مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جلوسِ عزاء حوزہ علمیہ امام ہادیؑ سے برآمد ہوا اور مدرسے کی نئی عمارت سے گزرتا ہوا امام بارگاہِ ابوالفضل العباسؑ میں اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر علمائے کرام نے حضرت زہراءؑ کی سیرتِ طیبہ پر پُراثر بیانات پیش کیے۔
جلوس میں مدرسے کے طلباء نے سیاہ پرچموں کے ساتھ نوحہ و ماتم کیا اور عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کر کے بی بی دو عالمؑ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
جلوسِ عزاء کے اختتام پر آغا سید دست علی نقوی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حضرت زہراءؑ کی سیرتِ طیبہ ہر طالبِ علم اور مؤمنہ کے لیے مشعلِ راہ ہے؛ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ان کی عبادت، عفت، حیا اور ولایت سے وابستگی کو اپنی عملی زندگی کے لیے نمونۂ عمل قرار دیں۔









آپ کا تبصرہ