جمعرات 6 نومبر 2025 - 07:01
فاطمی معاشرہ دیندار اور ذمہ دار معاشرہ ہے، مولانا سید ابو القاسم رضوی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا کے صدر اور امام جمعہ میلبورن حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید ابو القاسم رضوی نے ملائیشیا کی مرکزی و قدیم ترین امام بارگاہ باب الہدایت میں ایامِ عزاءِ فاطمیہ کی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت دنیا کی تمام خواتین کے لیے بہترین نمونۂ عمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملائیشیا کی تاریخی امام بارگاہ باب الہدایت میں ایامِ عزاءِ فاطمیہ کی مجالس عزا جاری ہیں، جن میں حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید ابو القاسم رضوی صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا اور امام جمعہ میلبورن بعنوان "فاطمہ کی زندگی: دنیا کی تمام خواتین کے لیے نمونۂ عمل" خطاب فرما رہے ہیں۔

مولانا ابو القاسم رضوی نے اپنی تقریر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ "جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر گفتگو کرنا کافی نہیں، بلکہ ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرکے اپنی دنیا کو جنت بنانا چاہیے۔"

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "آج رشتوں کا احترام ختم ہو رہا ہے، طلاقیں عام ہو گئی ہیں، حقوق پامال کیے جا رہے ہیں، پھر بھی ہم خود کو فاطمی معاشرہ کہلاتے ہیں۔"

مولانا نے وضاحت کی کہ "فاطمی معاشرہ وہی ہے جو دیندار اور ذمہ دار ہو، جہاں کسی کا حق پامال نہ ہو۔ ہم فدک کی بات کرتے ہیں مگر اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو ان کے حقوق نہیں دیتے، یہ رویہ فاطمی طرزِ زندگی کے خلاف ہے۔"

انہوں نے آخر میں کہا کہ "جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پہلی شہیدۂ راہِ ولایت ہیں جنہوں نے اپنے عمل اور استقامت کے ذریعے منافقوں کو بے نقاب کیا اور ولایت کے دفاع کی لازوال مثال قائم کی۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • ترنم فاطمہ IN 17:43 - 2025/11/06
    ماشاءاللہ زبردست خدا سلامت رکھے 🙌🏻 آمین