پیر 10 نومبر 2025 - 11:20
ایامِ فاطمیہ، غم اور ولایت کے ساتھ تجدیدِ عہد کا پیغام: حجت الاسلام دست نقوی

حوزہ/ جموں وکشمیر کی تحصیل اوڑی (ضلع بارہمولہ) کے علاقے گھاٹھی میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلوسِ عزاء برآمد ہوا؛ جس میں گھاٹھی، چھولاں اور اطراف کے دیہات سے بڑی تعداد میں مؤمنین و عزادارانِ اہلِ بیتؑ نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں وکشمیر کی تحصیل اوڑی (ضلع بارہمولہ) کے علاقے گھاٹھی میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلوسِ عزاء برآمد ہوا؛ جس میں گھاٹھی، چھولاں اور اطراف کے دیہات سے بڑی تعداد میں مؤمنین و عزادارانِ اہلِ بیتؑ نے شرکت کی۔

ایامِ فاطمیہ، غم اور ولایت کے ساتھ تجدیدِ عہد کا پیغام: حجت الاسلام دست نقوی

اس عظیم الشان جلوسِ عزاء کا مقصد بنتِ رسولؐ، سیدہ فاطمہ زہراؑ کی مظلومیت کو یاد کرنا، ان کی سیرتِ طیبہ کو اجاگر کرنا اور ان کے پیغامِ حق و عدل کو عوام کے دلوں تک پہنچانا تھا۔

جلوس کے دوران فضا "یا فاطمہ الزہراؑ"، "لبیک یا زہراؑ" اور "یا حسینؑ" کے نعروں سے گونج اٹھی۔

ایامِ فاطمیہ، غم اور ولایت کے ساتھ تجدیدِ عہد کا پیغام: حجت الاسلام دست نقوی

اس موقع پر علمائے کرام نے سیدۂ کائناتؑ کے فضائل و مصائب پر روشنی ڈالی۔

حوزہ علمیہ امام ہادیؑ نورخواہ اوڑی کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید دست علی نقوی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ فاطمہ زہراؑ نہ صرف نبی اکرمؐ کی لختِ جگر تھیں، بلکہ آپؑ کا کردار اسلامی معاشرے میں عفت، طہارت، شجاعت اور ولایتِ علیؑ سے وفاداری کی سب سے روشن علامت ہے۔

ایامِ فاطمیہ، غم اور ولایت کے ساتھ تجدیدِ عہد کا پیغام: حجت الاسلام دست نقوی

انہوں نے مؤمنین کو سیدہ زہراؑ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی اور کہا کہ ایامِ فاطمیہ صرف غم کے ایام نہیں، بلکہ تجدیدِ عہدِ ولایت کا موقع بھی ہیں۔

جلوسِ عزاء کے اختتام پر شہدائے اسلام اور شہدائے مقاومت کو یاد کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha