پیر 13 اکتوبر 2025 - 08:00
مظفر آباد؛ علمائے کرام کی مفتی کفایت حسین سے ملاقات/ دینی اداروں کے درمیان روابط، فکری ہم آہنگی اور نوجوان نسل کی تربیت زیرِ غور

حوزہ/مولانا قمر عباس نقوی پرنسپل جامعہ نقویہ جموں وکشمیر پاکستان کی قیادت اور مولانا سید ذہین علی نجفی کی ہمراہی میں علمائے کرام کے ایک وفد نے مفتی کفایت حسین نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر خصوصی ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا قمر عباس نقوی پرنسپل جامعہ نقویہ جموں وکشمیر پاکستان کی قیادت اور مولانا سید ذہین علی نجفی کی ہمراہی میں علمائے کرام کے ایک وفد نے مفتی کفایت حسین نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر خصوصی ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفد میں آغا نواز حسین الحسینی، آغا منتظر نقوی، آغا اعتزاز نقوی، سید جواد حیدر کاظمی اور دیگر شخصیات شامل تھیں، جبکہ صدر مجلسِ علماء مکتبِ اہلِ بیت آغا حمید نقوی صاحب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ ملاقات نہایت خوشگوار اور برادرانہ ماحول میں ہوئی، جس میں کشمیر بھر میں علمائے کرام کے باہمی ارتباط، دینی و فکری ہم آہنگی، علمی تعاون اور ملت کے اتحاد و استحکام کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں ملت کی فکری تربیت، دینی آگہی اور باہمی یکجہتی ہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وفد نے مفتی کفایت حسین نقوی کی دینی و ملی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی طولانی عمر و مزید توفیقات کے لیے دعا کی۔

مفتی کفایت حسین نقوی نے وفد کی آمد پر پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ علماء کے درمیان رابطہ و مشاورت ہی ملت کی مضبوطی اور فکری بیداری کی بنیاد ہے۔

ملاقات کے اختتام پر تمام علمائے کرام نے کشمیر بھر میں دینی اداروں کے درمیان روابط کے فروغ، فکری ہم آہنگی اور نوجوان نسل کی تربیت کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha