۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
اعضای جدید شورای عالی حوزہ

حوزہ/ نویں دور کے لیے حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے اراکین کا انتخاب چار سالہ مدت کے لیے کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آٹھویں دور کے اختتام اور حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے آئین کے آرٹیکل 6 کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اراکین کے نام رہبر معظم اور مراجع کرام کی خدمت میں تجویز کیے۔ یہ معاملہ23 ربیع الاول 1446ھ کی نشست میں زیر غور آیا، اور تجویز کردہ افراد کے جائزے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔

کمیٹی کی متعدد نشستوں اور غور و خوض کے بعد، اراکین کے نام 14 ربیع الثانی، 21 اور 28 ربیع الثانی کو جامعہ مدرسین کی نشستوں میں پیش کیے گئے، آخر کار، آیت اللہ جواد مروی، آیت اللہ محسن اراکی، آیت اللہ محمود رجبی، آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دار، آیت اللہ علیرضا اعرافی، آیت اللہ محمود عبد اللہی، آیت اللہ سید محمد غروی، حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے نویں دور کے اراکین منتخب ہوئے۔ ان کے نام رہبر معظم اور مراجع تقلید کی منظوری سے طے پا گئے۔ یہ اراکین آئندہ چار سال تک اس اعلیٰ حوزوی ادارے کی پالیسی سازی کے ذمہ دار ہوں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .