حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تعلیم، تحقیقات اور ٹیکنالوجی کے وزیر، حسین سیمائی صراف نے آج بروز بدھ، 18 دسمبر 2024 کو قم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مراجع تقلید اور علمائے کرام سے ملاقات اور گفتگو کی۔
وزیر تعلیم نے آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی،آیت اللہ العظمی سبحانی اور آیت اللہ حسینی بوشہری (سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم) سے ملاقات کی اور وزارت کے منصوبوں اور اقدامات پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اس دوران، انہوں نے مراجع کرام اور علما کی رہنمائی پر مبنی مشوروں سے استفادہ کیا۔
اس دوران وزیر تعلیم کے مزید مراجع اور علما سے ملاقات کرنے کا بھی امکان ہے۔
قم کے اس دورے کے دوران، وزیر تعلیم کل بروز جمعرات 19 دسمبر کو "علوم انسانی اور مزاحمتی حکمت عملی" کے موضوع پر منعقد ہونے والے "وحدتِ حوزہ و یونیورسٹی" کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
آپ کا تبصرہ