بدھ 8 جنوری 2025 - 17:07
قم کے عوام نے 19 دی کے قیام میں پوری قوت ارادی کے ساتھ میدان میں قدم رکھا

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے 19 دی کو انقلاب امام خمینی (رہ) کی حمایت میں قم المقدسہ کے عوام کا قیام کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے 19 دی کو انقلاب امام خمینی (رہ) کی حمایت میں قم المقدسہ کے عوام کا قیام کی مناسبت سے فرمایا: قم کے لوگ 19 دی کے قیام میں پوری قوت ارادی کے ساتھ اپنی مٹھیاں بند کئے ہوئے میدان میں اترے اور بالآخر 22 بہمن 1357 کو حتمی اور فیصلہ کن ضرب لگائی گئی۔

واضح رہے کہ 19 دی (9 جنوری 1978) کا قیام ایران کی انقلابی تحریک کا ایک اہم موڑ تھا، جب قم کے عوام نے شاہی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ قیام اُس وقت ہوا جب شاہی حکومت کے زیرِ اثر ایک سرکاری اخبار میں امام خمینیؒ کی توہین پر مبنی مضمون شائع ہوا۔

اس توہین آمیز مضمون نے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کیا، خصوصاً قم شہر میں جو دینی مرکز اور علماء کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ علماء اور طلباء نے اس کے خلاف مظاہرے کیے، جو شاہی حکومت کے جبر و تشدد کے باعث خونی جھڑپوں میں بدل گئے۔ ان مظاہروں میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

یہ قیام شاہی حکومت کے خلاف عوامی بیداری اور انقلابِ اسلامی کی تحریک کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ 19 دی کے واقعے نے ایران بھر میں عوامی مزاحمت کو تقویت دی، جس کے نتیجے میں انقلابِ اسلامی ایران 22 بہمن 1357 (11 فروری 1979) کو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha