۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ ہاشم موسوی

حوزہ/ امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہداء کے قاتلوں کے سلسلے ریاست کی جانب سے سستی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہداء کے قاتلوں کے سلسلے ریاست کی جانب سے سستی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے اتحاد بین المسلمین اور بین المسالک ہم آہنگی سمینار کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شیعہ قوم کے شہداء کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ریاست ہمارے شہداء کے قاتلوں کے سلسلے میں سستی کر رہی ہے۔ہم اپنے شہداء کے قاتلوں کے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے یہ مطالبہ کوئٹہ میں کانفرنس کے موقع پر کیا۔

مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام پریس کلب کوئٹہ میں پیغام پاکستان امن کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان اور خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .