ہفتہ 29 مارچ 2025 - 08:12
حوزہ علمیہ امام ہادیؑ نورخواہ، اوڑی، کشمیر میں اعتکاف کی روح پرور محفل

حوزہ/ حوزہ علمیہ امام ہادیؑ، نورخواہ، اوڑی، کشمیر کے مدیرِ اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج آقای سید دست علی نقوی اور طلبہ گزشتہ چند روز سے اعتکاف میں مصروفِ عبادت تھے۔ جامع مسجد نورخواہ سے ان کی رخصتی عمل میں آئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ امام ہادیؑ، نورخواہ، اوڑی، کشمیر کے مدیرِ اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج آقای سید دست علی نقوی اور طلبہ گزشتہ چند روز سے اعتکاف میں مصروفِ عبادت تھے۔ جامع مسجد نورخواہ سے ان کی رخصتی عمل میں آئی۔

رسول اللہ ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے: "مؤمن مسجد میں ایسے ہوتا ہے جیسے مچھلی پانی میں، اور منافق مسجد میں ایسے ہوتا ہے جیسے پرندہ قفس میں۔"

یہ مبارک عمل گزشتہ پانچ سالوں سے رمضان المبارک کے مقدس ایام میں حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج آقای سید دست علی نقوی کی سرپرستی میں انجام دیا جا رہا ہے۔ اس سنتِ نبوی کی برکت سے علاقے کے مؤمنین میں روحانی بیداری، قربت اور حوزہ علمیہ پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

حوزہ علمیہ امام ہادیؑ کی کوششوں سے سرزمین اوڑی میں اعتکاف کی روایت کا احیا ہوا، جس میں طلابِ حوزہ کے ساتھ دیگر مؤمنین بھی بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔ اعتکاف کے دوران تلاوتِ قرآن، درس معرفت امام زمانہؑ، درسِ احکام، دعائیں، مناجات، مجالسِ عزا اور دیگر روحانی عبادات انجام دی جاتی ہیں۔بالخصوص قبل از افطار امام زمانہؑ سے توسل کی بابرکت محفل بھی منعقد ہوتی ہے۔یہ بابرکت اعتکاف 26 رمضان المبارک کو نمازِ مغربین کے بعد اپنے کمال کو پہنچا۔

اعتکاف کی اہمیت کے پیش نظر بعض بزرگانِ دین نے اسے حجِ اصغر قرار دیا ہے، جبکہ بعض اولیاءِ الٰہی نے اعتکاف کو لباسِ احرام میں انجام دیا۔ اعتکاف ایک مستحب عبادت ہے، جس کا مفہوم یہ ہے کہ کوئی شخص عبادت کی نیت سے کم از کم تین دن مسجد میں مقیم رہے، روزے رکھے اور ہر لمحہ ذکرِ الٰہی میں مصروف رہے۔

اعتکاف کے لیے کوئی مخصوص دن مقرر نہیں، تاہم ماہِ رمضان میں اس کی زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے، اور رمضان المبارک کا آخری عشرہ اعتکاف کے لیے سب سے بہترین وقت سمجھا جاتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha